Vinkmag ad

فلاسنگ:صحیح طریقہ ‘ صحیح دھاگہ

فلاسنگ:صحیح طریقہ ‘ صحیح دھاگہ

دانتوں کی معیاری صفائی کے لئے برش کے ساتھ ساتھ فلاسنگ بھی ضروری ہے۔ برش دانتوں کے درمیان خالی جگہوں تک نہیں پہنچ پاتا۔

فلاسنگ کا طریقہ

اس حوالے سے ہمارے ہاں ایک غلط طرزعمل یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی بھی دھاگہ استعمال کر لیا جا ئے ۔ مزید برآں اسے اس قدر زور سےلگایا جاتا ہے کہ مسوڑھے زخمی ہو جاتے ہیں اور جراثیم کا منہ تک پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان مسائل سے بچائو کے لئے ڈینٹل فلاس کا استعمال موزوں رہتا ہے۔ یہ ڈبیہ میں بندایک دھاگا ہوتا ہے جس کی پیکنگ محفوظ ہونے کے باعث یہ جراثیم سے پاک ہوتا ہے۔ یہ عام دھاگے کی نسبت نرم ہوتا ہے۔اسے دانتوں کے بیچ خلا میں ڈال کر نرمی سے کچھ اس طرح آگے پیچھے کریں کہ ان میں موجود کھانے کے ذرات اور پلاک وغیرہ نکل جائیں۔

مشہور کہاوت ’ پرہیز علاج سے بہتر ہے‘ صدیوں گزرنے کے باوجود آج بھی موثر ہے۔ دانتوں اور منہ کی صفائی بھی پرہیز میں شامل ہے۔ جب منہ صاف اور دانت جراثیم سے پاک ہوں گے تو صحت بخش غذا جسم میں جائے گی۔

Dental care, flossing, right way, healthy teeth

Vinkmag ad

Read Previous

خشکی سے نجات

Read Next

مرگی کو جانئے

Leave a Reply

Most Popular