Vinkmag ad

خشکی سے نجات

خشکی سے نجات

یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو عمر کے کسی نہ کسی حصے میں ہر شخص کو ضرورپیش آتا ہے۔ اس سے نجات کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کیجئے

٭معیاری اینٹی ڈینڈرف شیمپو ہفتے میں دو بار لازماًاستعمال کریں۔ اسے ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ سر کی جلد خشک ہوجائے گی اور مسئلہ مزید بڑھ جائے گا ۔

٭بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنراستعمال کریں ۔

٭اگر خشکی برقرار رہے تو ماہر امراض جلد سے مشورہ کریں۔

٭ذہنی دبائو سے بچیں‘ اس لئے کہ یہ خشکی کو تحریک کردیتا ہے۔

آپ کے بال جس انداز کے دکھائی دیتے ہیں‘ اس میں آپ کی خوراک کا کردار بہت اہم ہے۔ا س لئے ہمیشہ متوازن غذا کھائیں جس میں پھل اور ہری سبزیاں لازماً موجود ہوں۔ اپنی غذا میں چکنائی‘ شوگر اور نمک کا استعمال کم سے کم رکھیں ۔ اپنے بالوں کو صاف ستھرا رکھیں ۔ انہیں ہمیشہ مناسب شیمپو سے اور اتنی مرتبہ دھوئیں جتنی مرتبہ ضروری ہو۔ان کا خیال رکھیں اور ان پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ آپ کی شخصیت کو نکھار اور سنوار سکیں ۔

Hair care, tips to get rid of dandruff, balanced diet

Vinkmag ad

Read Previous

خشک بال

Read Next

فلاسنگ:صحیح طریقہ ‘ صحیح دھاگہ

Leave a Reply

Most Popular