Vinkmag ad

خشک بال

خشک بال

اس کے ذمہ دارعوامل میں تیزدھوپ ٗ گردوغبار میں ننگے سر رہنا‘ سوئمنگ پول میں کلورین کی زیادتی ٗ بالوں کو بار بار رنگنا یا انہیں زیادہ دھونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سبب کھوپڑی کے عین نیچے واقع  چکنائی پیدا کرنے والے غدود کا غیر متحرک ہونا بھی ہے۔

موزوں شیمپو ‘ دیگر احتیاطیں

٭خاص طور پر خشک بالوں کیلئے تیار کیا گیا شیمپو استعمال کریں۔ اس میں موجود ڈیٹرجنٹ ہلکا ہوتا ہے اور یہ بالوں کی قدرتی چکناہٹ کو ضائع نہیں کرتا۔

٭شیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنر استعمال کریں۔ بالوں کی لٹوں اور کناروں پرخصوصی توجہ دیں۔

٭بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے ہمیشہ چوڑے دندانے والی کنگھی استعمال کریں۔

٭ ہفتے میں ایک بار نیم گرم تیل سے اپنی کھوپڑی پر ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔اس کے لئے ناریل یا زیتوں کا تیل بہتر ہے۔ اس کے بعد شیمپو کرنے سے پہلے 30منٹ تک کے لئے اپنے بالوں کے گرد گرم تولیہ لپیٹ لیں۔

٭بالوں کو دھونے کے بعد نارمل ماحول میں قدرتی طور پر خشک ہونے دیں. تیز دھوپ اور ہیئر ڈرائرز کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔ اگر ڈرائر استعمال کرنا ہو تو اسے کم یا درمیانی ہِیٹ پر اور بالوں سے 6سے 10انچ کے فاصلے پر تھام کر رکھیں۔

پتلے بال

اگر آپ کے بال باریک یا کم مقدار میں ہیں تو پھر ایسے طریقے اور ذرائع استعمال کریں جن کے ذریعے انہیں کیموفلاج کیا جائے اور ایسا تاثر پیدا ہوجائے کہ وہ بھرپور دکھائی دیں۔

موزوں شیمپو ‘ دیگر احتیاطیں

٭ایسا شیمپو استعمال کریں جو خاص طور پر پتلے بالوں کے لئے تیار کیا گیا ہو۔ اس سے بالوں کی تعداد تو نہیں بڑھتی‘ البتہ وہ دیکھنے میں گھنے لگتے ہیں۔

٭کنڈیشنر استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہ بالوں پر بوجھ ڈال کر انہیں دبا دے گا۔ اس سے وہ مزیدپتلے دکھائی دیں گے۔

٭بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگائیں۔ آپ زیتون کے ہلکے گرم تیل ٗ ناریل کے تیل اور ارنڈی کے تیل کا مکسچر بنا کر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

Dry & thin hair, suitable shampoo, care

Vinkmag ad

Read Previous

چکنے بال

Read Next

خشکی سے نجات

Leave a Reply

Most Popular