Vinkmag ad

چکنے بال

چکنے بال

بار بار دھونے کے باوجود بال ڈھیلے ڈھالے اور چکنے دکھائی دینے کا سبب چکنائی والے غدود سے ضرورت سے زیادہ چکنائی کا اخراج ہے۔ کنڈیشنر کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی اس کی وجہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جو شیمپوآپ استعمال کر رہے ہیں‘ وہ آپ کے بالوں کے لئے مناسب نہ ہو۔

موزوں شیمپو ‘ دیگر احتیاطیں

٭ایسا شیمپو استعمال کریں جو خاص طور پر چکنے بالوں کے لئے تیار کیا گیا ہو۔

٭کنڈیشنر صرف بالوں کے نچلے حصے پر استعمال کریں۔

٭آخر میں بالوں کو نتھارنے کیلئے لیموں کا رس یا پانی میں ملایا ہوا سرکہ استعمال کریں۔ یہ اضافی چکنائی کو نکال دے گا جس سے بالوں کواضافی چمک بھی ملے گی ۔

٭اپنے بالوں میں ضرورت سے زیادہ برش کرنے سے گریز کریں۔ اس سے نہ صرف چکنائی پیدا کرنے والے غدود کو تحریک ملتی ہے بلکہ مزید چکنائی بھی خارج ہوتی ہے۔ مزید برآں اس سے اضافی روغن بالوں کے آخر تک پھیل جاتا ہے جس سے وہ اور بھی چکنے دکھائی دیتے ہیں۔

oily hair, care, suitable shampoo , conditioning, avoid excessive brushing

Vinkmag ad

Read Previous

غلط تصورات کی تصحیح

Read Next

خشک بال

Leave a Reply

Most Popular