Vinkmag ad

ٹی بی کا جدیداورآسان ٹیسٹ

ٹی بی کا جدیداورآسان ٹیسٹ

نیشنل تائیوان یونیورسٹی،تائیوان نے حال ہی میں ٹی بی کا ایک نیا ‘ موثراورآسان ٹیسٹ دریافت کیا ہے۔ اس کی مدد سے مرض کی بروقت تشخیص اورعلاج کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رزلٹ جلدی آ جاتا ہے اور اس میں ایک چھوٹے کاغذی آلے اور موبائل کیمرے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس چھوٹے سے آلے میں ٹی بی کے جراثیم کی شناخت کرنے والے نینو پارٹیکلز شامل کئے گئے ہیں ۔اگر جراثیم موجود ہوں تو ایک گھنٹے کے اندر اندرآلے کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے۔ مزید براں موبائل کیمرا اس تبدیلی کو بھانپنے اور جراثیم کے ارتکاز کا اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔ ریسرچ کے دوران ٹی بی کے ایک مریض کی کامیاب تشخیص بھی کی گئی ہے‘ لیکن یہ ابھی تجربات کے مراحل میں ہے۔

Tuberculosis, treatment, test

Vinkmag ad

Read Previous

کچے آم کی چٹنی

Read Next

ایپی ڈیورل کے منفی اثرات

Leave a Reply

Most Popular