Vinkmag ad

ایپی ڈیورل کے منفی اثرات

ایپی ڈیورل کے منفی اثرات

٭  یہ جہاں لگایا جاتا ہے‘ اس جگہ کے ٹشوز زخمی ہوجاتے ہیں۔ اس سے مریضہ کو اٹھتے‘ بیٹھتے‘ لیٹتے اور کروٹ بدلتے وقت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم یہ زخم ہفتے یا10 دن میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

٭ ریڑھ کی ہڈی میں ایک خاص قسم کا محلول ہوتاہے۔ اگر انجیکشن لگاتے وقت وہ بہہ جائے تو خاتون کے سر میں شدید درد ہو سکتا ہے۔ اگر مریضہ ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کرے تو یہ مسئلہ بھی پانچ سے چھ مہینے میں مکمل ٹھیک ہوجاتا ہے۔

٭ ایپی ڈیورل لگانے سے مریضہ صدمے کا شکار ہوسکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کا بلڈ پریشر اچانک بہت کم ہوسکتا ہے اور دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔ لہٰذا اس دوران باقاعدگی سے بلڈ پریشر کا معائنہ کریں تاکہ بچے کو پیدائش سے قبل مناسب مقدارمیں خون مل سکے۔

٭ بچے کی پیدائش کے کچھ گھنٹوں بعد تک خاتون کو نچلا دھڑ مفلوج محسوس ہو سکتا ہے۔

٭ زچگی کے بعد شدید کپکپی طاری ہونے‘کمرمیں درد اور سرچکرانے جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

Epidural, negative impacts, pregnancy 

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی بی کا جدیداورآسان ٹیسٹ

Read Next

لیمن بام

Leave a Reply

Most Popular