Vinkmag ad

گلوکوز میٹر کیسے استعمال کریں

گلوکوز میٹر کیسے استعمال کریں

اگرکسی کو شوگر کی بیماری ہوجائے تو یہ عمربھر ساتھ چلتی ہے۔ ایسے میں مریض کو باربارشوگر چیک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔اس لئے کہ وہ اپنے کھانے پینے کے معمولات کو اس مرض کی ضروریات سے ہم آہنگ کر سکے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریض اپنے گھر میں خون میں شوگر کی مقدار جانچنے کے لیے میٹر ضرور رکھیں جو مختلف کمرشل ناموں سے دستیاب ہے۔ اس کی کِٹ میڈیکل سٹورزسے باآسانی مل جاتی ہے۔ اس کی مدد سے شوگر چیک کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے

٭شوگر چیک کرنے کا بہترین وقت ناشتے سے پہلے اورکیفیت خالی پیٹ ہونا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے اس سے قبل8 سے 10 گھنٹے تک کچھ نہ کھایا ہو۔ آپ اس دوران پانی پی سکتے ہیں۔

٭ٹیسٹ سٹرپ کو اس کے کورسے نکالیں اوراس کے جس سرے پر لائنیں لگی ہوتی ہیں‘ اسے (لائنیں اوپر کی طرف رکھتے ہوئے) گلوکوزمیٹرمیں مخصوص جگہ پر داخل کریں۔

٭اب پین نما ایک آلے کی مدد سے اپنی انگلی پراس کی سوئی چبھوئیں۔ اس سے ہلکی سی چبھن ہوگی اورخون کی ایک بوند نکلے گی۔

٭اس بوند کو ٹیسٹ سٹرپ کی سفید نوک پراس جگہ لگائیں جہاں اس کے نیچے ہلکی سی (اکثر صورتوں میں زرد رنگ کی)پٹی سی نظر آتی ہے۔

٭خون لگانے کے بعد گلوکوزمیٹراپنا کام شروع کر دے گا اوراس کی سکرین پر ’’ریڈنگ‘‘ نمودار ہو گی جسے نوٹ کر لیں۔

فاسٹنگ میں نارمل شوگر کی سطح80 سے110 ہے۔ اگر وہ 110 سے126 کے درمیان ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو ذیابیطس ہونے کا خدشہ ہے۔  یعنی اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کو شوگر ہو سکتی ہے۔’’126‘‘سے اوپر کی سطح ذیابیطس کا مرض ہونے کی نشانی ہے۔ گھریلو سطح پراستعمال ہونے والے گلوکوزمیٹرززیادہ قابل اعتماد نہیں ہوتے۔ لہٰذا اگر اس پرریڈنگ126یا اس سے زیادہ آئے تو پھرٹیسٹ لازماً کروائیں۔ اس لئے کہ حتمی طور پراس مرض کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

fasting, prick gun, pre-diabetic, HbA1C, steps to use glucose meter

Vinkmag ad

Read Previous

لپوما، چربیلی رسولی

Read Next

گاجر کی کھیر

Leave a Reply

Most Popular