گاجر کی کھیر
اجزاء
تازہ کریم(پھینٹی ہوئی) 1/2 کپ
چینی حسب ذائقہ
گاجر(ابلی ہوئی ‘کدو کش ) 2کپ
چاول( رات بھربھگوئے ہوئے) 1کپ
کھجور(کٹی ہوئی) 1/2 کپ
کشمش 1/2 کپ
پستہ ،بادام 1/2 کپ
ونیلا ایسنس 1چائے کا چمچ
ترکیب
٭دودھ کو ہلکی آنچ پررکھ کراس میں گاجریں اورچاول ڈالیں۔
٭پھراس میں حسب ذائقہ چینی ڈالیں اورساتھ ساتھ پھینٹی ہوئی کریم بھی ڈالتے جائیں اورچمچ برابر ہلاتے رہیں۔
٭اب اس میں کٹی ہوئی کھجوریں ٗ کشمش اور پستہ بادام ڈال دیں۔
٭آخرمیں ایک چمچ ونیلاایسنس ڈال دیں۔ جب کھیر گاڑھی ہونا شروع ہو تو چولہا بند کر دیں اورڈونگے میں نکال کرچاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔
carrot kheer, recipe, carrots, ingredients, directions