Vinkmag ad

لپوما، چربیلی رسولی

لپوما، چربیلی رسولی

 لپوما گوشت کا لچکداراورچربیلا سا لوتھڑا ہوتا ہے جو بہت سست روی سے بڑھتا ہے۔ یہ عموماً جلد کے نیچے اورپٹھوں کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کی ساخت گندھے ہوئے آٹے کی مانند ہوتی ہے اورانگلیوں سے دبانے پر یہ گلٹی باآسانی حرکت کرتی ہے۔ بالعموم ایک فرد میں یہ رسولی ایک ہی ہوتی ہے لیکن ان کی تعدادزیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ اس کی جسامت عموماً پانچ سینٹی میٹر سے کم ہوتی ہے مگر یہ بڑھ بھی سکتی ہے۔ زیادہ ترصورتوں میں یہ نقصان دہ نہیں ہوتی اورنہ اس کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔ تاہم اگر یہ کسی عصب کے پاس ہو یا اس میں خون کی بہت سی نالیاں ہوں تو اس میں درد بھی ہوسکتا ہے۔ یہ زیادہ تر کندھوں‘ سینے‘ بازو‘ کمر یا کولہے پر نمودار ہوتی ہے اوردرمیانی عمر (40 سے60 سال ) کے افراد میں زیادہ عام ہے۔

یہ کیسے اورکیوں بنتی ہے

اس کی حتمی وجوہات بہت واضح نہیں مگر خاندانی ہسٹری یعنی وراثت‘ موٹاپا اورورزش نہ کرنے کا تعلق اس کے ساتھ خیال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً دوفی صد افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ ہے۔

علاج

جب تک یہ تکلیف دہ نہ ہویا روزمرہ کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ کا باعث نہ ہو تو اسے نہیں چھیڑنا چاہیے۔ مزید برآں اسے کاسمیٹک سرجری کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے مگر اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ یہ دوبارہ نمودار نہیں ہو گی۔ سرجری مخصوص جگہ کو سن کر کے کی جاتی ہے۔ یہ عمل عموماً 30 منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے بعض اوقات لائپوسکشن بھی کیاجاتا ہے۔

ان کے مطابق اگر یہ تکلیف نہیں دے رہی‘ روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ نہیں بن رہی یا جسم کے کسی ایسے حصے میں نہیں جہاں یہ بدنما لگے تو بہتر ہے کہ اس کو مت چھیڑیں‘ اس لئے کہ یہ سنجیدہ حالت نہیں ہے اور نہ ہی جان لیوا ہے۔
ان معلومات کے بعد میری کافی حد تک تسلی ہوگئی۔میں نے اللہ کا شکرادا کیا کہ گلٹی کینسرزدہ نہیں تھی۔کچھ چیزیں دیکھنے میں خطرناک معلومات ہوتی ہیں مگرحقیقت میں نہیں ہوتیں۔ اسی طرح کچھ گلٹیاں دیکھنے میں معمولی لگتی ہیں اور لوگ انہیں نظرانداز کرتے رہتے ہیں لیکن بہت بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ کینسرزدہ تھیں۔ اس لئے اگر جسم میں کہیں کوئی گلٹی محسوس تو ایک دفعہ چیک ضرورکروالیں۔

lipoma, liposuction, lipomatosis, doughy, benign, symptoms, causes , treatment

Vinkmag ad

Read Previous

کولیسٹرول پر کنٹرول

Read Next

گلوکوز میٹر کیسے استعمال کریں

Leave a Reply

Most Popular