مسوں کی تکلیف‘کرنے کے کام
٭اگر آپ مسّوں سے متاثرہ ہیں تو صابن اور پانی سے اُس جگہ کو دھوئیں اوراسے صاف اور خشک رکھیں کیونکہ نم جلد اس کا آسانی سے شکار ہوتی ہے۔
٭ بند جوتے مسوں اور دیگر بیماریوں کے خلاف آپ کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
٭متاثرہ جلد پر زیادہ کھجلی سے پرہیز کریں‘ اس لئے کہ اس سے وائرس پھیلتا ہے اورباقی صحت مند جلد کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔
٭جب مسّے سے متاثرہ جلد میں دردہو‘ اس کی رنگت سرخی مائل ہوجائے اور اس میں سے پیپ یا خون خارج ہونے لگے توفوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
٭مسّوں کے علاج میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔اس دوران معالج کے مشورے کے بغیر کوئی دوا استعمال نہ کریں۔
virus, warts, shoes, pain in warts, medication