Vinkmag ad

نفسیاتی مسائل کے جوابات

نفسیاتی مسائل کے جوابات

٭ میری امی کی عمر تقریباً65 سال ہے۔ بظاہر کوئی پریشانی نہ ہونے کےباوجود ان کی طبیعت بے چین رہتی ہے۔  انہیں بھوک نہیں لگتی اورنہ ہی ان کادل کچھ کھانے کو چاہتا ہے۔وہ ڈپریشن کی گولیاں بھی لے رہی ہیں مگر افاقہ نہیں ہوتا۔ ہمارے گھر میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں جس کے سبب ان کی ایسی حالت ہوئی ہو۔ اس بارے میں مشورہ دیں۔ (کوثر بخش، جھنگ)

جو زندگی بھر مشکل حالات کا مقابلہ کرتے اورسخت محنت کرتے ہیں تو بعد میں انہیں چھوٹی چھوٹی پریشانیاں بھی زیادہ تنگ کرنے لگتی ہیں۔ وہ بچوں کی طرح حساس ہو جاتے ہیں۔ مردوں کی طرح خواتین بھی اس کیفیت سے گزرتی ہیں۔ اس وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیرڈپریشن دور کرنے والی گولیاں کھاناقطعاً مناسب نہیں۔ انہیں بھوک نہ لگنے اور طبیعت میں بے چینی کا ایک سبب ان گولیوں کا زیادہ استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ انہیں ان کی دلچسپی کے کسی کام میں مصروف رکھیں۔ انہیں چہل قدمی کروائیں اور ڈپریشن کے بارے میں ان سے بات کریں۔ امید ہے کہ اس سے افاقہ ہوگا۔

٭ میری بیٹی کی عمرمحض نو سال ہے لیکن وہ ابھی سے بات بات پر جھوٹ بولنا شروع ہو گئی ہے۔ ہمارے گھر میں کسی کو یہ عادت نہیں۔ براہ مہربانی بتائیے کہ اسے کیسے سمجھایا جائے؟ (محمد جنید، راولپنڈی)

٭٭عموماً اس عمر میں بچے جب سچ چھپانا چاہتے ہیں توجھوٹ کا سہارا لیتے ہیں ۔ دل میں خوف ، توجہ حاصل کرنا یا عادت بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے۔ انہیں صحیح اورغلط کی پہچان کروانا پڑتی ہے ۔ اپنی بیٹی سے دوستی کریں۔ اسے یقین دلائیں کہ سچ بولنے پر اسے ڈانٹ نہیں پڑے گی۔ جب بچے سچ بولتے ہیں توعموماً انہیں ڈانٹایا مارا جاتا ہے جس سے وہ جھوٹ کا سہارا لینے لگتے ہیں۔ پھروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔ آپ کے گھر میں کوئی جھوٹ نہیں بولتا یہ یقیناً اچھی بات ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ والدین کو دیگر رویوں پر بھی غور کرنا چاہئے ۔

Psychological issues, questions, answers, depression, lying habit

Vinkmag ad

Read Previous

سبزی چاپر

Read Next

بیری بیری

Leave a Reply

Most Popular