Vinkmag ad

بیری بیری

بیری بیری

یہ مرض ان علاقوں میں عام ہے جہاں غربت کی شرح زیادہ ہے اورمتوازن غذا لوگوں کی دسترس میں نہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا سبب کھانا ہضم نہ کرپانا یا کثرت سے شراب نوشی کرنا ہے۔ ایسے وہ میسر ہونے کے باوجودمتوازن غذا نہیں کھاتے۔ بیری بیری کا وٹامن بی کے ساتھ تعلق بہت گہرا ہے لہٰذا اس وٹامن کا ذرا تفصیل سے تعارف کرانا ضروری ہے ۔

وٹامن کی اقسام

وٹامنز کو حل پذیری کی بنیاد پر دو گروہوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے۔ وٹامن بی اورسی پانی میں حل ہو نے والے ہیں۔ ان کے سوا باقی تمام وٹامنز مثلاً وٹامن اے، ڈی، ای اورکے چکنائی میں حل پذیرہیں ۔ چکنائی میں حل ہونے والے وٹامنز اگر ضرورت سے زیادہ ہوں تو جسم کی چربی اور جگر میں ذخیرہ ہو جاتے ہیں۔ ان کے بغیربھی طویل عرصے تک گزارہ چل جاتا ہے۔

 پانی میں حل پذیر وٹامنز کی زیادہ مقدار لے بھی لی جائے تو ہمارا جسم انہیں ذخیرہ نہیں کرپاتا۔ وہ پیشاب اور دیگر صورتوں میں جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ ان سے محرومی کے بُرے اثرات بہت جلد ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ مثال کے طور پروٹامن’’بی 1‘‘کی کمی دیگر امراض کے علاوہ بیری بیری کا سبب بنتی ہے۔ وٹامن ’’بی ‘‘ اصل میں کوئی ایک وٹامن نہیں بلکہ ایک گروپ ہے جسے اجتماعی طور پر ’’وٹامن بی کمپلیکس‘‘ کہاجاتا ہے۔ اس میں آٹھ وٹامنزشامل ہیں۔

مرض بڑھنے کی وجوہات

مختلف اناجوں کی طرح علاوہ چاول کے دانوں پر بھی بھوسے کے علاوہ ایک چھلکا پایاجاتا ہے۔ قدرتی چاول کا رنگ بھوراہوتا ہے اور پالش  کے بعد سفید ہوجاتا ہے ۔ پالش شدہ چاولوں کو زیادہ دیر تک ذخیرہ بھی کیا جا سکتا ہے تاہم ایسے وہ وٹامن بی 1سے محروم ہوجاتے ہیں۔ چاول کے چھلکے کو ہٹانے کی وجہ سے ان ممالک میں یہ بیماری بہت بڑھ گئی جن میں چاول زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ آج جنگوں کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ دوسرے ممالک کا رُخ کررہے ہیں جہاں انہیں متوازن غذا میسر نہیں ۔اس کے علاوہ بہت سی جیلوں میں قیدیوں کو مناسب غذا نہیں ملتی لہٰذا ان میں بھی یہ مرض زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ڈائلیسزکے مریضوں میں بھی یہ مرض وقتاً فوقتاًسر اٹھاتا رہتا ہے۔

Beriberi, disease, vitamins, types of vitamin, causes of beriberi

Vinkmag ad

Read Previous

نفسیاتی مسائل کے جوابات

Read Next

 بیری بیری کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular