Vinkmag ad

پی سی او ایس میں کون سی غذائیں کھائیں

بالغ خواتین کی بیضہ دانیوں میں ہر ماہ انڈے پیدا ہوتے ہیں جو تھیلیوں میں ہوتے ہیں۔ پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سینڈروم وہ کیفیت ہے جس میں تھیلیاں انڈوں سے خالی ہوتی ہیں۔

اس کی علامات میں وزن بڑھنا، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہونا اور بالوں کا کمزور ہونا یا گرنا شامل ہیں۔ ایسے میں چہرے پر کیل مہاسوں اور زیادہ بالوں، مخصوص ایام  میں بے قاعدگی اور جلد کے رنگ میں فرق بھی ہوسکتا ہے۔

پی سی او ایس کی علامات کو ابتدائی طور پر غذا اور طرز زندگی میں تبدیلیوں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مفید غذائیں

میتھی کے پتے یا بیج انسولین اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہیں بھگو کر رکھیں اور صبح پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

دار چینی خون میں شکر کی مقدار کو معتدل اور انسولین کی مزاحمت کم کرتی ہے۔ اس کا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں۔ پھر چٹکی بھر مقدار میں چائے‘ قہوہ یا روزمرہ کے کھانے میں استعمال کریں۔

السی کے بیج ریشہ‘ اومیگا 3 اور اومیگا 6 سے بھرپور ہیں۔ ان کے بہت سے فوائد ہیں جن میں شوگر کنٹرول اور وزن کم کرنا نمایاں ہیں۔

آملہ بلڈ پریشر کنٹرول کرتا‘خواتین میں بانجھ پن کے مسائل اور جسم کی سوزش دور کرتا ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کا جوس‘ رائتہ یا مربہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار صحیح رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے ذیابیطس کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ایک چوتھائی ادرک کا استعمال خون میں شکر انسولین اور کولیسٹرول کو معتدل رکھتا ہے۔

یہ کھانے استعمال نہ کریں

٭ کولا مشروبات، جوسز، مٹھائیاں، سفید بریڈ اور میدے سے بنی اشیاء۔

٭ سیرشدہ چکنائی، مارجرین (margarine)، ڈبہ بند کھانے اور بیکری کی چیزیں۔

٭ زیادہ نمک والی اور تلی ہوئی اشیاء۔

پی سی او ایس کی علامات کو بہتر کرنے میں جو تین چیزیں فائدہ مند ثابت ہوں گی ان میں دوا، غذا اور جسمانی سرگرمی شامل ہیں۔ ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش انسولین کی مزاحمت کم کرتی ہے اور شوگر لیول کو معتدل رکھتی ہے۔ اس سے وزن اور ہارمونز کی بے قاعدگی سے پیدا ہونے والا ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ غذائی احتیاطوں اور متحرک طرز زندگی اپنانے کے چھ ماہ بعد ہی علامات بہتر ہونے لگتی ہیں۔

polycystic ovary syndrome, PCOS management, PCOS Diet, Treating PCOS with Nutrition, dietary Advice for polycystic ovary,  syndrome, women health issues, reproductive health , pcos k liye kya khayein

Vinkmag ad

Read Previous

پینک اٹیک

Read Next

Get regular pre-season checkups

Leave a Reply

Most Popular