Vinkmag ad

دئیے گئے لفظ پر شاعری

عید
کتنے ترسے ہوئے ہیں عیدوں کو
وہ جو عیدوں کی بات کرتے ہیں
شاعر: نامعلوم، انتخاب:صبیحہ خانم، پشاور
ایک شہر میں دو دو عیدیں
دیکھ کے ہنستا ہو گا چاند
شاعر: نامعلوم، انتخاب: تبسم چوہدری‘ لاہور
چشم تو وسعت افلاک میں کھوئی ساغرؔ
دل نے اک اور جگہ ڈھونڈ لیا عید کا چاند
شاعر: ساغر صدیقی، انتخاب:طاہرہ پروین، کراچی

دن بھر خفا تھی مجھ سے مگر چاند رات کو
مہندی سے میرا نام لکھا اس نے ہاتھ پر
شاعر: نامعلوم، انتخاب:اکرام اللہ‘ راولپنڈی
دے انہیں جنبش کبھی عہدِ وفا کے واسطے
تیرے ہونٹوں میں نہاں میرا ہلالِ عید ہے
شاعر: جوش، انتخاب:تنویر عباس‘ تلہ گنگ
سب لوگ دیکھتے ہیں کھڑے چاند عید کا
مشتاق ہوں میں، رشکِ قمر تیری دید کا
شاعر: بہادرشاہ ظفر، انتخاب: ظفراقبال‘ جھنگ
اس عید پر پھر ساتھ ہیں میرے
پردیس، تنہائی اور بس تیری یادیں
شاعر: نامعلوم، انتخاب: مشتاق خان، اٹک

سب لوگ تھے محو گفتگو چاند سے
میں چاند ڈھونڈتا رہا اور عید ہو گئی
شاعر: نامعلوم، انتخاب:مہتاب گل‘ مردان
میری آرزوئوں کی تمہید تم ہو
میرا چاند تم ہو میری عید تم ہو
شاعر: نامعلوم، انتخاب:صالحہ بیگ‘ فیصل آباد
تیرے بغیر ہم نے گزاری ہے ایسے عید
جیسے سفر میں شامِ غریباں گزر گئی
شاعر: نامعلوم، انتخاب:انجم عقیل‘ حیدرآباد
عید کا چاند جو دیکھا تو مجھے یاد آیا
بن ترے ہم نے بھی اک سال بسر کر ہی لیا
شاعر: نامعلوم، انتخاب:نثار احمد‘ اسلام آباد
عید کے چاند! مجھے محرم عشرت نہ بنا
میری صورت کو تماشائے الم رہنے دے
شاعر: نامعلوم، انتخاب:تابش صدیقی‘ کراچی
کیوں منائیں نہ خوشی،عید یہاں اور وہاں
اجر مولٰی دے جنہیں پاس سے جھولی بھر کر
شاعر: نامعلوم، انتخاب:احمد علی‘ ڈیرہ غازی خان
یہ عید کا مزہ ہے، کہ پیاروں کی دید کا
ہر چیز دے رہی ہے دکھائی بھلی بہت
شاعر: انور شعور‘ انتخاب: شبیرحسن‘ سیالکوٹ

Vinkmag ad

Read Previous

شیِر خرمہ Sheer Khorma

Read Next

تبصرہ کتب: سوفی کی دنیا

Leave a Reply

Most Popular