Vinkmag ad

شیِر خرمہ Sheer Khorma

تیاری کا وقت: 15منٹ
پکانے کا وقت : 20 منٹ
سرونگ:15
کیلوریز:350

اجزاء:
سویاں 500گرام
گھی 200گرام
چینی 300گرام
دودھ 750گرام
کھویا 150گرام
بادام 50گرام
پستہ 50گرام
کھجوریں(خشک) 100عدد

ترکیب
1۔ایک دیگچی میں گھی ڈالیں۔
2۔جب یہ گرم ہو جائے تو اس میںسویاں شامل کر یں اور مسلسل ہلائیں۔
3۔سویاںجب گولڈن ہو جائیں تو اس میں چینی،دودھ اور کھویا شامل کر کے اچھی طرح پکائیں۔
4۔آخر میں اس میں کھجوریں ،بادام اور پستہ شامل کریں۔
5۔مزیدار شیرخرمہ ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
یہ ایک روایتی اور غذائیت سے بھرپور میٹھا ہے جو کاربوہائیڈریٹس،چکنائی،کولیسٹرول،وٹامن اے،وٹامن ڈی ، وٹامن ای،کیلشیم،پوٹاشیم،فاسفورس،اومیگا 3فیٹی ایسڈ،زنک اور میگنیشیم سے بھرپور ہے۔یہ ہیموگلوبن، قوتِ مدافعت،دماغی ٹشوز،ہڈی اور دل کی صحت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ذیابیطس کے جو مریض اپنا شوگر لیول کنٹرول میں رکھتے ہیںوہ اس کا آدھاکپ لے سکتے ہیں ۔ کولیسٹرول کے مریض اس میںکم چکنائی والا دودھ استعمال کریں اور گھی سے پرہیز کریں۔
موتی خان ،ماہر غذائیات،آغا خان ہسپتال،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

موڈ بہتر کرنے والا کیلا عقلمند آدمی کا پھل

Read Next

دئیے گئے لفظ پر شاعری

Leave a Reply

Most Popular