Vinkmag ad

موڈ بہتر کرنے والا کیلا عقلمند آدمی کا پھل

اس پھل میں وٹامن بی6کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔یہ وٹامن ہمارے دماغ میں سیروٹنین (serotonin)نامی ہارمون پیدا کرنے کی تحریک دیتا ہے۔یہ ہارمون بنیادی طور پر موڈ کو بہتر کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کیلا کھانے سے ذہنی تنائو میں کمی واقع ہوتی ہے۔مزید برآں یہ سونے اور کھانا ہضم کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔
٭کیلے کے لئے انگریزی میںبناناbanana)) کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا مادہ عربی زبان کا لفظ ’’بنان‘‘ ہے جس کے معنی انگلی کے ہیں۔

٭یہ ہر موسم کا پھل ہے۔
٭پوری دنیا میں کیلے کی 50 اقسام پائی جاتی ہیں۔
٭کیلے کا سائنسی نام ’’Musa Sapientum‘‘ہے جس کے معنی ’’عقل مند آدمی کا پھل‘‘ ہیں۔
٭یہ پھل 150سے زیادہ ممالک کی پیداوار ہے۔
٭اگر کیلا کچاہو تو اس کو خاکی لفافے میںسیب یا ٹماٹرکے ساتھ پوری رات رکھنے سے اس کے پکنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈکار کیوں آتے ہیں

Read Next

شیِر خرمہ Sheer Khorma

Leave a Reply

Most Popular