Vinkmag ad

ڈکار کیوں آتے ہیں

جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو بعض اوقات ہمیں ڈکار آتے ہیں۔ کبھی کبھی ان کی آواز اتنی بلند ہوتی ہے کہ اردگرد کے لوگ بھی متوجہ ہو جاتے ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟چلیںہم آپ کو اس کے پس پردہ حقیقت بتاتے ہیں ۔
کھاناکھانے کے دوران نوالا چباتے اور پانی پیتے ہوئے ہم کچھ نہ کچھ ہوابھی نگلتے رہتے ہیں۔چیونگم کھانے کے دوران بھی ہوا ہمارے معدے میں جاتی ہے۔کولا مشروبات میں اکثر گیس ملائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔یہ گیس بھی معدے میں پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایروفچیا (Aerophagia)کے مریض بھی اس کا شکار زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ ایسی کیفیت کا نام ہے جس میںمریض لاشعوری طور پر ہوا نگلتے رہتے ہیں۔ان تمام صورتوں میں جب ہوا کھانے کے ساتھ معدے میں پہنچتی ہے تو کھانے سے الگ ہو کرڈکار کی صورت میں خارج ہوجا تی ہے۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ چھوٹے بچے بھی دودھ پینے کے دوران ہوا نگل لیتے ہیں جس کے بعد مائیں ان کو کندھے سے لگاکر ہلکا سا تھپتھپاتی ہیں تاکہ گیس ڈکار کی صورت میں نکل جائے۔ اکثر اوقات زیادہ کھانے اور بدہضمی کی و جہ سے بھی ڈکار آتے ہیںجو کھٹے اوربدذائقہ ہوتے ہیں۔یہ معدے کی طرف سے اس بات کا اشارہ ہے کہ کھاناہضم ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔اس لیے کوشش کریں کہ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں اورزیادہ کھانے سے پرہیز کریںتاکہ معدے پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔سادہ کھانا کھائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دئیے ہوئے لفظ پرشاعری

Read Next

موڈ بہتر کرنے والا کیلا عقلمند آدمی کا پھل

Leave a Reply

Most Popular