Vinkmag ad

قربانی کا گوشت مریض کیسے کھائیں

قربانی کا گوشت مریض کیسے کھائیں

عیدالاضحٰی کے موقع پرہمارے ہاں جن جانوروں کی قربانی زیادہ کی جاتی ہے ان میں اونٹ، بیل، بکرا اور دنباشامل ہیں۔ گوشت پروٹین کے حصول کا اہم ذریعہ ہے تاہم بعض افراد خصوصاً دل ، جگر اور گردوں کے مریضوں کو ان کے استعمال میں خصوصی احتیاط کرنا ہوتی ہے۔ زیر نظر تحریر میں ان کے لئے کچھ ہدایات دی جا رہی ہیں جن پر عمل کرکے یہ مریض عید کے موقع پر گوشت کے لذیذ پکوانوں سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔ نیزاس موقع پر قبض سے بچاؤ کی ٹپس بھی دی جارہی ہیں۔

دل کے مریض

٭گوشت کو بار بی کیو، گرل یا بیک کر کے کھائیں۔

٭تلی ہوئے اشیاء سے موٹاپا اور بلڈپریشر بڑھتا ہے جو دل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا ان سے پرہیز کریں۔

٭گوشت کوگھی کی بجائے کینولا یا سویا آئل میں پکائیں کیونکہ یہ نباتاتی ذرائع سے بنے ہوتے ہیں اوران سے اچھی چکنائیاں حاصل ہوتی ہیں۔اگر گھی ضروری ہو توہفتے میں ایک چائے یا کھانے کے چمچ کے برابر استعمال کرسکتے ہیں۔

٭ایک باراستعمال شدہ تیل بار بار گرم نہ کریں۔

٭بازار میں دستیاب سوسز سے پرہیزکریں۔

٭دیر سے ہضم ہونے والی تمام چیزیں شام سے پہلے کھا لیں کیونکہ رات کودیر سے کھانا اور پھر فوراً سو جانا انہیں چکنائی میں تبدیل کردیتا ہے۔

٭ذائقہ بہتر کرنے کے لئے نمک ،چاٹ مصالحہ اور کالے نمک کی بجائے لیموں، سرکہ یا سبزسبز مرچیں استعمال کرنا مناسب ہے۔

جگرکے مریض

٭جتنا ممکن ہوگوشت کی ظاہری چربی کو صاف کرکے پکائیں تاکہ یہ جگرمیں جمع نہ ہوسکے۔

٭دنبے اور اونٹ کا گوشت قدرتی طور پر زیادہ نمکین ہوتا ہے اوران میں چکنائی بھی ہوتی ہے۔ لہٰذ ا اگر نہاری وغیرہ بنی ہو توآپ اس کا ہتھیلی برابرٹکڑایا دو سے تین چھوٹی بوٹیاں لے سکتے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔

گردوں کے مریض

٭ڈیپ فرائی کھانوں سے نہ صرف کولیسٹرول تیزی سے بڑھتا ہے بلکہ جسم میں جمع ہونے کی وجہ سے بھوک بھی کم ہوجاتی ہے۔ لہٰذا انہیں یا تو بالکل نہ کھائیں یا ان کی مقدار بہت ہی کم کردیں۔

٭ نمک دن میں آدھے چائے کے چمچ برابر ہی کھا سکتے ہیں۔اس کے زیادہ استعمال سے گردوں میں پانی جمع ہوتا رہتا ہے اورجب گردے اسے نکال نہیں پاتے تواس کا اثر خون کے بہاؤ اور دل پر بھی پڑتاہے۔

٭کھانوں میں مصالحہ جات کی مقدارکم سے کم رکھیں۔ ذائقہ بہتر کرنے کے لئے لیموں ، دہی اورسرکہ شامل کریں۔

٭پروٹین کی ضرورت دالوں سے بھی پوری کی جا سکتی ہے۔

Eid and meat, heart, liver , kidney patients

Vinkmag ad

Read Previous

بلندی پر کان میں درد کیوں ہوتا ہے

Read Next

ننھے دلوں کے مسائل

Leave a Reply

Most Popular