موٹاپا کیا ہے

1

موٹاپا کیا ہے

بعض لوگوں کو شبہ ہوتا ہے کہ وہ موٹے ہیں حالانکہ یہ ان کا وہم ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ حقیقت میں موٹے ہوتے ہیں لیکن اس سے آگاہ نہیں ہوتے۔ آسان لفظوں میں بتائیے کہ موٹاپا ہے کیا؟

موٹاپا ایک ایسی اصطلاح ہے جسے ہمارے ہاں ہراس شخص کیلئے بے دریغ استعمال کر لیا جاتا ہےجودیکھنےمیں ذرابھاری لگے۔ یہ کوئی درست پیمانہ نہیں‘ اس لئے کہ ہرشخص کیلئے موزوں وزن اس کے قد کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ تکنیکی زبان میں ماہرین اسے ’’باڈی ماس انڈیکس‘‘ یا بی ایم آئی کہتے ہیں۔

اسے معلوم کرنے کیلئے فرد کے وزن کو اس کے قد سے تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ فارمولا انشورنس کمپنیوں نے تیار کیا تھا۔ اس کا مقصد انشورنس کرانے والے فرد کی صحت کولاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پراس کا پریمیم طے کرنا تھا۔ قد کے حوالے سے وزن کا مناسب حد میں رہنا ضروری ہے۔ اگر وہ اس سے تجاوز کرجائے تو انسانی صحت کیلئے نقصان یا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ بی ایم آئی کی بنیاد پرہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی فرد کتنا موٹا ہے اورکتنا خطرے کی زد میں ہے۔

ڈاکٹرعارف ملک‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘اسلام آباد

Obesity, simple definition of obesity, Body mass index calculator

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x