Vinkmag ad

بڑھتی عمر کے آثار

بڑھتی عمر کے آثار

پروفیسر احسن حمید‘ ماہر امراض جلد‘ شفاانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد

٭میری عمر 32 سال ہے اور میں اپنے چہرے خصوصاً آنکھوں کے گرد جھریوں سے بہت پریشان ہوں۔ میں اچھی طرح سے جانتی ہوں کہ عمر بڑھنے پر جھریاں آہی جاتی ہیں لیکن میرے خیال میں یہ معمول سے زیادہ ہیں۔ بتائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
(کائنات فیصل‘ کراچی)

٭٭عمر رسیدگی اور جھریاں جینز اور ماحولیاتی عوامل‘ دونوں کی پیداوار ہیں۔ جینز ہمیں آباو اجداد سے وراثت میں ملتی ہیں جن میں خصوصیات کے ساتھ کچھ بیماریاں بھی آجاتی ہیں۔ ان سے بچائو کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا جا سکا۔ جینیاتی انجینئرنگ میں پیش رفتوں کی بدولت ممکن ہے کہ کسی دور میں عمر بڑھنے کے عمل کو سست روکیا جاسکے۔

سورج کی روشنی میں موجود شعائیں، دھوئیں اورصنعتی کیمیکلز سے پیدا ہونے والے مادے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزیدبرآں ہمارے میٹابولزم (مالیکیولوں کی ٹوٹ پھوٹ جس سے توانائی پیدا ہوتی ہے ) سمیت کئی اور عوامل بھی اس کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ ان شعاعوں سے بچنے کے لئے سن سکرین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس کے زیادہ استعمال سے ہماری جلد میں وٹامن ڈی کی پیداوارکم ہو سکتی ہے۔عمر کے جس حصے میں آپ ہیں‘ اس میں سن سکرین استعمال کرنے سے بھی جلد پرعمررسیدگی کے موجودہ اثرات کم نہیں ہوں گے۔

جلد پر بڑھتی عمر کے آثار روکنے کے لئے بازار میں مختلف مصنوعات دستیاب ہیں۔ ان کے بنیادی اجزاء میں رال نمایا اینٹی آکسی ڈنٹس شامل ہوتے ہیں۔ لوگ انہیں بڑے شوق سے خریدتے ہیں لیکن یہ کچھ زیادہ مئوثر ثابت نہیں ہوتیں۔ اس کی بجائے آپ کو چاہئے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوں۔آپ انہیں گولیوں کی شکل میں بھی لے سکتی ہیں اور بازار میں ایسی غذائیں بھی دستیاب ہیں جن میں یہ پائے جاتے ہیں۔
،اینٹی آکسی ڈینٹس سے بھرپور غذائیں عام طور پر گہری رنگت والی ہوتی ہیں۔ یہ جسم میں فری ریڈیکلز بننے سے روکتی ہیں۔ ان میں پالک چقندر، سرخ انگور، انار اور چیری وغیرہ شامل ہیں۔

old age, wrinkles, causing factors, solution

Vinkmag ad

Read Previous

حمل سے متعلق غلط تصورات کی تصحیح

Read Next

بڑھتا وزن‘ خطرے کی گھنٹی

Leave a Reply

Most Popular