Vinkmag ad

انسان دوست، مچھر دشمن پودے

انسان دوست، مچھر دشمن پودے

بعض افراد کے خیال میں پودوں پر مچھرزیادہ آتے ہیں۔ یہ کسی حد تک صحیح ہے مگر ایسا تب ہی ممکن ہے جب گملوں میں پانی جمع ہونے دیا جائے ورنہ اس سے بچا جا سکتا ہے۔ پودوں کی بعض اقسام اپنی قدرتی خوشبو سے مچھروں کو بھگانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ جتنی تیزمہک ہوگی، اتنے ہی حشرات الارض کم ہوں گے۔ گھروں اور باغیچوں میں کیمیکل سپرے کی بجائے ایسے پودے اگا کر ان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ مچھر دشمن اور انسان دوست پودے یہ ہیں

پودینہ

یہ مچھروں حتیٰ کہ مکھیوں اور چونٹیوں کو بھی دور رکھنے کا قدیم طریقہ ہے۔ یہ پودا فوری افزائش پاتا ہے۔

سدا بہار

اس پودے میں ایک ایسا کیمیائی مادہ شامل ہوتا ہے جو مچھروں کو دور رکھتا ہے۔ یہ مادہ زہریلا ہوتا ہے جس کے پتے کھانے سے نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا اس بات کو یقینی بناناچاہئے کہ کوئی انہیں انجانے میں کھا نہ لے ۔

تلسی

تلسی کے پودے کی شدید تیز مہک مچھروں کی افزائش کو ناممکن بنا دیتی ہے ۔ اس کی تمام اقسام اس مقصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اسے لگانے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سورج کی روشنی زیادہ ہو۔

لیمن گراس

یہ پودا مچھر بھگانے کا سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے اندر قدرتی تیل ہوتا ہے جو مچھر بھگانے والے سپرے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

روز میری

یہ جڑی بوٹی کھانوں میں محض ذائقہ بہتر کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ مچھر بھگانے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ لیونڈر ، گیندا اوراجوائن کے پودے بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں

Mosquito repelling plants, lemon grass, rosemary, lavender, mint

Vinkmag ad

Read Previous

بڑھتا وزن‘ خطرے کی گھنٹی

Read Next

مچھربتی کی ایجاد

Leave a Reply

Most Popular