Vinkmag ad

سانس کی الرجی: پولن‘ گرد یا پالتو جانوروں کے بال

سانس کی الرجی: پولن‘ گرد یا پالتو جانوروں کے بال

علامات

٭صبح کے وقت سوکر اٹھنے کے بعد چھینکوں اورناک سے پانی بہنے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو دھوپ نکلنے تک جاری رہتا ہے۔

٭آنکھوں کے گرد حلقے پڑنا۔

٭آنکھوں میں خارش ہونا اور پانی آنا۔

٭ناک کوباربار رگڑنا۔

٭ناک کا بہنا۔

٭چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرنا۔

احتیاطی تدابیر

٭اگر آپ کوخدانخواستہ پولن الرجی ہے تو بہار کے موسم میں پھولوں والی جگہ سے دوررہیں اوراس موسم میں فلٹر والا ماسک پہنیں۔

٭اگر آنکھیں الرجی سے متاثر ہوتی ہیں تو دھوپ سے بچاؤ کی عینک استعمال کریں۔اس موسم میں کانٹکیٹ لینزکا استعمال ترک کردیں۔

٭سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ناک کو پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

٭اپنے باورچی خانے کا سنک اورکوڑے دان صاف رکھیں۔

٭پالتو جانوروں مثلاً کتے یا بلی وغیرہ سے دوررہیں کیونکہ ان کے بالوں میں الرجی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

٭پولن الرجی کے دوران چھینکیں آئیں تو گیلے رومال سے اپنا منہ اور ناک اچھی طرح صاف کر لیں۔

pollen allergy, dog and cat hair allergy, breathing problem, dust allergy, precautions, symptoms

Vinkmag ad

Read Previous

پاؤں پر سیاہ دھبے

Read Next

چمکتے اورمضبوط دانت

Leave a Reply

Most Popular