Vinkmag ad

چمکتے اورمضبوط دانت

چمکتے اورمضبوط دانت

٭دانتوں کواگر درست طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ مثلاً ان میں کچھ گھنٹوں کے اندرگندگی (پلاک)جمنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر اسے روزانہ صاف نہ کیا جائے تو یہ بڑھتی رہتی ہے اوربالآخر پتھر کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اس صورت میں اس کو برش بھی صاف نہیں کر سکتا۔ یہ مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

٭ دانتوں پر کسی نرم دندانوں والے برش سے دن میں دو مرتبہ صفائی کریں۔رات کو سونے سے پہلے اور صبح ناشتا کرنے کے بعد برش ضرور کریں۔ اس کے علاوہ ہر کھانے کے بعد کم از کم کلی ضرور کریں۔

٭برش خریدتے وقت اس کے سائز کو ضرور مدِنظر رکھیں۔ یہ ایسا ہو کہ منہ میں با آسانی سے جا سکے۔ اسے تین سے چار ماہ بعد ضرور تبدیل کریں۔

٭ٹوتھ پیسٹ معیاری ہو اوراس میں فلورائیڈ موجود ہو۔غیر معیاری پیسٹ یا برش دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

٭برش کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ اس کومسوڑھوں پرذرا ترچھا(45 ڈگری کے زاویے پر) رکھیں۔اب نرمی سے منہ کے اندر کم از کم دو سے تین منٹ برش کریں۔

٭اوپر والے دانتوں کو اوپر سے نیچے اورنیچے والے دانتوں کو نیچے سے اوپر کی طرف برش کریں۔

٭زبان کے ساتھ والی جگہ کو بھی ضرور صاف کریں۔

٭کبھی کبھی دانتوں کے درمیان جہاں برش نہیں جا سکتا وہاں بیکٹیریا رہ جاتے ہیں ا۔اس کے لیے فلاس کیا جا سکتا ہے۔

٭سگریٹ‘ پان‘ گُٹکا‘ تمباکواورچھالیہ وغیرہ سے اجتناب کریں۔ یہ کینسر سمیت منہ کے بہت سے مسائل کا سبب ہیں۔ کافی‘سوڈا اورالکوحل کا زیادہ استعمال بھی دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

٭کھانے میں میٹھی یا چپکنے والی چیزوں کا استعمال کم سے کم کریں۔ یہ چیزیں دانتوں پر چپک کر انہیں خراب کرتی ہیں۔

٭مائوتھ واش ہمیشہ ڈاکٹر سے پوچھ کر خریدیں۔اس کا غیر ضروری استعمال دانتوں کے لیے اچھا نہیں۔

٭دانتوں میں درد‘کسی اور مسئلے یا بیماری کی صورت میں دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں ۔

dental care, dental hygiene, teeth brushing, flossing, avoid bad eating habits

Vinkmag ad

Read Previous

سانس کی الرجی: پولن‘ گرد یا پالتو جانوروں کے بال

Read Next

معدے کی تیزابیت میں کمی لانے والی غذائیں

Leave a Reply

Most Popular