پٹھوں کا کھچاؤ، آرام کیسے حاصل کریں
٭اگرگرم موسم میں یا ورزش کرتے ہوئے پسینہ زیادہ آتا ہو توزیادہ سے زیادہ پانی اوردیگر مشروبات پئیں۔
٭اگرکوئی پٹھہ کھچ جائےمثلاً پنڈلی کے پٹھوں میں درد ہوتو ٹانگ سیدھی کرکے پاؤں کی انگلیوں کوگھٹنے کی طرف کھینچیں۔
٭کچھ دیر گرم پانی میں بیٹھ جائیں یا اس سےنہا لیں۔ نہانے کی صورت میں دھیان رہے کہ پانی اس حصے کو چھوئے جہاں درد ہے۔یہ اکڑے ہوئے پٹھے کوسیدھا ہونے میں مدد یتا ہے۔ اس کے لئے گرم تولیے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
٭شدید صورت حال میں درد اورسوجن دورکرنے کے لئےبرف کی ٹکور بھی کرسکتے ہیں۔ اگر درد غیرمعمولی ہو توڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
٭نرمی سے اس حصے پرمساج کریں۔ زیادہ دباؤہرگزنہ ڈالیں۔
٭بعض اوقات محض آرام کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
٭اس کے لئے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ جس ٹانگ میں درد ہواس کی مخالف ٹانگ کو سیدھا کرلیں۔
بچاؤ کے طریقے
٭بھاگ دوڑ، ورزش یا سونے سے پہلے پٹھوں کو گرم کرنے کے لئےسٹریچنگ کریں۔
٭ایسی پوزیشن سے گریزکریں جس سے خون کا بہاؤمتاثرہورہا ہویا اعصاب سکڑجائیں۔ یہ دونوں عوامل پٹھوں میں درد کا سبب بن سکتے ہیں۔
٭ایسے جوتے ہرگزنہ پہنیں جوپوری طرح پاؤں میں فٹ نہ ہوں۔ پاؤں وہ اہم عضو ہیں جوپورے جسم کا بوجھ اٹھاتے ہیں اوران کے پٹھوں کو دوسروں کے مقابلے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔
٭سخت جگہ یا راستے پرچلنے کی بجائے ہمواراورنرم سطح کا انتخاب کریں۔
٭پٹھوں کوصحت مند بنانے، کھچنے اورسیدھا ہونے اوردیگرکاموں کے لئےمشروبات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ورزش یا کوئی ایسی سرگرمی کرنے لگیں جس سے پسینہ آنے کےامکانات ہوں تواس سے پہلے، ا س کےدوران اوربعد میں پانی ضرورپئیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے توپسینہ زیادہ آتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پانی اورالیکٹرولائٹس کی کمی ہوسکتی ہے۔
٭الیکٹرولائٹس کوحاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہماری خوراک ہے۔ مثال کے طورپردہی اورکم چکنائی والا دودھ کیلشیم سے بھرپورہیں۔ پالک اوربروکلی میگنیشیم اورپوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ بادام بھی میگنیشیم سے بھرپورہوتے ہیں۔ کیلے سے پوٹاشیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسے ورزش سے پہلے ضرورکھائیں۔ یہ دل کی صحت کو بہتربنانے اورخون کے دباؤکوبرقرار رکھنے میں بھی مفید ہے۔
Muscle strain relief, tips to prevent muscular pain