Vinkmag ad

سبزیاں پکانا‘فریز کرنا

سبزیاں پکانا‘فریز کرنا


سبزیاں کیسے پکائیں


بزرگ خواتین سبزی کو دھو کر اسے چاقو سے ہلکا ہلکا کھرچ کر کاٹتی تھیں۔ کریلے‘ توری‘ آلو‘ شلجم‘گاجر اور مولی کے چھلکے نہیں اتارے جاتے تھے بلکہ ان کو ہلکا سا کھرچ لیاجاتاتھا تاکہ ان کے غذائی اجزا ضائع نہ ہوں۔ اسی طرح سبزیوں کو پکاتے وقت ان میں زیادہ پانی نہیں ڈالنا چاہیے۔ تھوڑا ساپانی ڈالنے اور ہلکی آنچ پر بھاپ میں پکانے سے سبزی کی افادیت برقراررہتی ہے۔ آج بھی کچھ گھرانوں میں مٹی کی ہنڈیا میں سبزی پکانے کا رواج ہے۔ ساگ توخاص طور پر مٹی کی ہنڈیا میں پکایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے۔ تمام سبزیاں اچھی طرح سے دھو کر استعمال کیجئے۔ خصوصاًسلاد کے پتوں اور پھلوں کوخوب دھو کر رکھیے‘ اس لئے کہ انہیں کچا استعمال کرنا ہوتا ہے ۔


فریج میں سبزیاں


تیارشدہ سبزیوں کو زیادہ دیر تک محفوظ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ان میں کھانے والا سوڈا ڈالنا چاہیے۔ سبزیاں ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے تک فریج میں رہیں تو مرجھانے لگتی ہیں۔ بند ڈبے کی خوراک کبھی ٹھنڈی نہ کھائیے بلکہ اسے گرم کر لیجئے۔ اسی طرح فریز کیا ہوا کھانا ایک سے زیادہ دفعہ گرم نہ کیجئے۔ جتناکھانا گرم کریں‘وہ استعمال کرلیں اور اسے دوبارہ فریزنہ کریں۔
vegetable saving, fridge , washing of vegetables,cooking vegetables

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی وی لائے موٹاپا

Read Next

چینی کا ڈبہ‘ چیونٹیاں

Leave a Reply

Most Popular