Vinkmag ad

چینی کا ڈبہ‘ چیونٹیاں

چینی کا ڈبہ‘ چیونٹیاں

اگرآپ چینی کا ڈبہ کھلی جگہ رکھتی ہوں تو اس میں چند ثابت لونگ ڈال دیجئے‘ چیونٹیاں اس میں نہیں آئیں گی۔ اسی طرح کچن میں آنے والی لال چیونٹیوں سے نجات کے لئے نمک اور ہلدی برابر مقدارمیں ملاکرفر ش پر ڈالیں۔ دوتین دن کے بعد یہی مواد دوبارہ ڈال دیں ۔

تختوں پر خاکی کاغذ


باورچی خانے کی صفائی بہت ضروری ہے‘ ورنہ گندگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے جراثیم کھانے پینے کی چیزوں کو بھی آلودہ کر دیں گے۔ مہینے بھر میں کم از کم ایک بار درازوں کوضرور صاف کیجئے اور شیلف صاف کرکے ان پر اخباری کاغذوں کی بجائے وہ خاکی کاغذ رکھئے جو بچوں کی کاپیوں پر چڑھانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لال بیگ وغیرہ اخباری کاغذوں پر زیادہ آتے ہیں اور خاکی کاغذوں سے دور بھاگتے ہیں۔ انہیں بچھانے سے پہلے کپڑے سے اس جگہ کو صاف کر کے لال بیگ مار پائوڈر اچھی طرح چھڑک دیجئے۔ اس کے بعد اس پر مسالوں کے ڈبے رکھیے۔ اس طرح آپ کچھ ہفتوں کے لئے کیڑے مکوڑوں سے نجات پالیں گی۔

ants, sugar pot, cockroaches, newspaper, brown paper

Vinkmag ad

Read Previous

سبزیاں پکانا‘فریز کرنا

Read Next

ڈبہ بند یا کھلا دودھ

Leave a Reply

Most Popular