
چھوٹی الائچی 10عدد
زرد رنگ 1/2چائے کا چمچ
جائفل 1/2 حصہ
کچے آم 1کلو
چینی 675 گرام
پانی 3 گلاس
٭جائفل اور الائچی کو باریک پیس کر علیحدہ علیحدہ رکھ لیں۔
٭آموں کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اورگٹھلیاں نکال لیں۔
٭کٹے ہوئے آموں کو کدوکش کر لیں اور ایک برتن میں پانی ڈال کر ابالیں۔
٭جب گل جائیں تو اتار کر پانی نکال دیں ۔
٭ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
٭جب چینی پک کر معمولی گاڑھی ہوجائے تو آم،جائفل،الائچی،اور رنگ ڈال کرکچھ دیر کے لئے مزید پکنے دیں۔
٭ گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔
گھر میں بنایا ہوا مربہ نہ صرف غذائیت کے لحاظ سے بہترین ہے بلکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق بھی ہوتا ہے۔اس ڈش میں وٹامنز اور نمکیات کی وافر مقدارپائی جاتی ہے جو جسم کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ بڑھتی عمرکے بچوں کے لئے خاص طور پرمفید ہے۔
Mango jam, recipe, ingredients, directions, nutritional value