Vinkmag ad

چار میوے‘چار خوبیاں

چار میوے‘چار خوبیاں

 بادام

بادام میں وٹامن اے اور بی کے علاوہ روغن اورنشاستے کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ اعصاب مضبوط کرنے کے ساتھ قبض کے لیے بھی مفیدہے۔100 گرام بادام کی گری میں کیلشیم 26فی صد،آئرن 2.4ملی گرام ،پوٹاشیم 705ملی گرام اور 567کیلوریز پائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ اس میں پروٹین کے ساتھ ،میگنیشیم ،وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔

کاجو

نہایت ہی لذیذکا جو اینٹی آکسیڈنٹس، منرلزاوروٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں لہٰذا جسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے میںمدد دیتے ہیں۔40گرام کاجو میں221کیلوریزہوتی ہیں۔ اس میں موجود میگنیشیم بلڈپریشر کا لیول کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اس میں اچھے کولیسٹرول کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔

اخروٹ

100گرام اخروٹ کی گری میں 656کیلوریزہوتی ہیں۔اسے بھون کر کھانے سے سردیوں میں کھانسی کم ہو جاتی ہے ۔ اس میں موجود وٹا من بی 7 بالوں کو مضبوط اورلمبا کرنے کے علاوہ انہیں ٹوٹنے سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ وٹامن بی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور میوہ ہے جو جلد کو چمکدار بنانے کے علاوہ اس پر جھریاں بننے کے عمل کو کم کرتاہے۔

مونگ پھلی

مونگ پھلی میں چکنائی کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ چکنائی جسم میں برے کولیسٹرول یعنی ایل ڈی ایل کو نہیں بڑھاتی۔50گرام مونگ پھلی میں 207کیلوریز ہوتی ہیں ۔ اس میں کاپر ، وٹامن بی تھری، فولٹ اور فاسفورس کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو گاجر اور چقندر میں پائے جانے والے اجزاء سے بھی زیادہ مفید ہیں

dry fruits, benefits, peanuts, almonds, cashew, walnut

Vinkmag ad

Read Previous

آم کا مربہ

Read Next

گرلڈچکن ‘مینگو سالسہ کے ساتھ

Leave a Reply

Most Popular