گرلڈچکن ‘ مینگو سالسہ کے ساتھ
اجزاء
چکن بریسٹ 4عدد
آئل 2کھانے کے چمچ
لہسن(پسا ہوا) 1/2چائے کا چمچ
ادرک (پسا ہوا) 1/2چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 1/2چائے کا چمچ
سویاساس 2 چائے کے چمچ
لیمن ساس 2 کھانے کے چمچ
نمک 1/4چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1/4 چائے کا چمچ
سالسہ کے لئے
آم ( چھلکے اتا ر کر ‘چوکور کٹے ہوئے) 2عدد (بڑے)
تازہ ثابت لال مرچ 1 عدد
نمک 1/4چائے کا چمچ
لہسن (باریک چاپ) 1/4 چائے کاچمچ
پسی کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ
پیاز (باریک چاپ) 2چائے کے چمچ
پودینہ 1چائے کا چمچ
شہد 1چائے کا چمچ
ترکیب
چکن بریسٹ کو ہموار کرلیں۔ ایک پیالے میں لیموں کا رس‘ سویاساس‘ نمک‘ لہسن‘ ادرک‘ آئل‘ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔اس آمیزے میں چکن کو میری نیٹ کر کے کچھ دیرکے لئے رکھ دیں۔ سالسہ بنانے کے لئے اوپر دیئے گئے تمام اجزاء کو ملا کر یکجان کر لیں۔ میرینیٹ چکن کو گرل کرلیں اورسالسہ کے ساتھ پیش کریں۔
grilled chicken, mango salsa recipe, ingredients, directions
