Vinkmag ad

کدو کے طبی فوائد

کدو کے طبی فوائد

روایتی طب کے ماہرین کے مطابق لوکی مختلف امراض میں مؤثر دوا کا کام بھی کرتی ہے۔دالیں سبھی اچھی ہیں لیکن ان میں سے اکثر کا کوئی نہ کوئی منفی اثر ہوتا ہے لیکن مونگ کی دال کو بے ضرر تصور کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سبزیوں میں کدو وہ سبزی ہے جس کا کوئی مضر ضمنی اثر نہیں ہے۔ اس کا روزانہ استعمال پیٹ کے مختلف امراض کے خلاف موثر حفاظت فراہم کرتا ہے۔ اس کے دیگر طبی فوائد درج ذیل ہیں۔

کولیسٹرول اور بلڈپریشر کنٹرول

کدو جسم میں کولیسٹرول کی درکارسطح برقراررکھتا ہے۔ اس میں موجودفائبرزبلڈپریشر متوازن رکھتے ہیں۔ اس طرح دل کی بیماریوں کے سدباب میں بھی یہ معاون ثابت ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام توانا

کدو وٹامن سی اور اے سے بھرپور سبزی ہے۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو توانا بنا کر نزلہ زکام اور دیگر وبائی امراض سے بچاتی ہے۔

موڈ بنائے خوشگوار

اس سبزی میں موجودمیگنیشیم سے دماغ کی کیمیائی حالت میں بہتری آ ٓتی ہے۔اس سے تھکن‘ پریشانی اور افسردگی کم ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں میگنیشیم کی مقدار میں کمی واقع ہوجائے‘ ان کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس لئے کدو کھائیے‘ سکون پائیے۔

بچھو کے ڈنگ میں آرام

اگر کسی کو بچھو ڈنگ مار دے اور فوری طور پر ڈاکٹر تک پہنچنے میں دشواری ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد دے سکتے ہیں۔ ڈنگ والی جگہ پر کدو کے گودے کا اچھی طرح سے لیپ کر دیں۔ پھر ساتھ ہی اسے اس کا پانی پلائیں، زہر کا اثر زائل ہو جائے گا۔

بیج کے فوائد

آپ نے کدو کے فوائد کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن اس کے بیج بھی انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

٭ان بیجوں میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو رات کو پرسکون نیند میں مدد دیتا ہے ۔

٭ان میں دل کو سکون دینے والا میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

٭ان میں ایسی پروٹینز پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کنٹرول میں رکھتی ہیں۔

٭ اس میں اومیگاتھری ایسڈ پایا جاتا ہے جو مثانے کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

٭ان کے استعمال سے جسم کو آئرن مہیا ہوتا ہے۔

٭یہ جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم کرتے ہیں۔

٭کدو کے بیج فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔

٭ہمارے کئی کھانے تیزابیت پیدا کرتے ہیں ۔ اگر ان کے ساتھ کدو کے بیج کھائے جائیں توتیزابیت کم ہوتی ہے۔

pumpkin, medicinal benefits, pumpkin seeds

Vinkmag ad

Read Previous

گرلڈچکن ‘مینگو سالسہ کے ساتھ

Read Next

کدو کا رائتہ

Leave a Reply

Most Popular