Vinkmag ad

تصورات کی حقیقت

تصورات کی حقیقت

٭کیا آنکھ کا پھڑکنا ایک برا شگون ہے؟

٭٭اس تصور کے پیچھے کوئی سائنسی شواہد نہیں ۔ درحقیقت آنکھ کے پھڑکنے کی درست وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ ہو سکتا ہے کہ یہ الرجی یا آنکھ کے خشک ہونے کی وجہ سے ہو۔بعض اوقات آنکھ کی سرجری کے بعدیا نروس سسٹم کے ڈسٹرب ہونے کے باعث اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ مسئلہ سات سے آٹھ مرتبہ ہوتو اسے نظر انداز کر دینا چاہیے لیکن اگر یہ طول پکڑ لے توپھر ڈاکٹر کو دکھالینا بہتر ہے۔

٭بخار سے منہ کا ذائقہ کڑواہوجاتا ہے۔

٭٭بخار سے منہ کے کڑوے ہونے کا کوئی تعلق نہیں۔ اس کی دیگر کئی وجوہات ہیں جن میں معدے کے مسائل سب سے اہم ہیں۔ مثال کے طور پر تیزابیت، قے، ابکائی یا زیادہ کھالینے سے ایسا ہوتاہے۔اچھے ہاضمے کے لئے ضروری ہے کہ مصالہ دار اور زیادہ کھانا کھانے سے پرہیز کیا جائے۔ کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر منہ کا ذائقہ ٹھیک نہ ہوتو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یہ مسئلہ ان افراد میں بھی زیادہ ہوتا ہے جو منہ کے ذریعہ سانس لیتے ہوں ‘ دانتوں یا منہ کے انفیکشن کا شکار ہوں یا سگریٹ نوشی کرتے ہوں۔ کچھ ادویات بھی اس مسئلے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

blinking, fever, myth, bad omen, bad taste, reality

Vinkmag ad

Read Previous

ہیضے سے بچاؤ کی تدابیر

Read Next

آم کا مربہ

Leave a Reply

Most Popular