Vinkmag ad

ہیضے سے بچاؤ کی تدابیر

ہیضہ عام طور پر آلودہ پانی پینے اور ایسی غذا کھانے سے ہوتا ہے۔ یہ بعض اوقات وباء کی صورت میں پھیل جاتا ہے۔ برسات کے موسم میں مکھیوں اور مچھروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہےجو ہیضے کے پھیلاؤ کا ایک سبب بھی ہے۔

ہیضہ میں مریض کو پے در پے قے اور اسہال آتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اگر یہ سلسلہ چلتا رہے تو فرد قریب المرگ ہو جاتا ہے۔

ہیضے سے بچاؤ

٭برسات شروع ہوتے ہی پانی کی ٹینکی میں پانی صاف کرنے کے لئے پوٹاشیم پرمیگنیٹ ڈال دیں یا پانی ابال کر ٹھنڈا کر کے پیئیں۔

٭ہمیشہ تازہ کھانا کھائیں اور گلی سڑی چیزوں سے پرہیز کریں۔

٭کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کر رکھیں۔

٭بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔

٭کھانے کے برتن گرم پانی سے دھو کر استعمال کریں۔

٭بدہضمی نہ ہونے دیں۔ ہلکی اور زود ہضم غذا کھائیں۔

٭برسات میں اپنی غذا میں پودینہ‘ سرکہ‘ پیاز اور لیموں ضرور شامل کریں۔

٭موسمی سبزیاں مثلاً کدو‘ ٹینڈے‘ توری کھائیں۔ اس کے علاوہ آم‘ خوبانی‘ آڑو‘ آلو بخارے جیسے پھل کھائیں تاکہ جسم کو غذائیت بھی حاصل ہو اور نظامِ ہضم پر بوجھ بھی نہ پڑے۔

٭پیاس بجھانے کے لئے برف کو پانی میں ڈال کر پینا مفید نہیں۔ اس سے زیادہ بہترہے کہ فریج میں پانی کی بوتل بھر کر رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پئیں۔ برف کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کو نقصان پہنچاتا ہے۔

٭چائے کافی کا استعمال کم سے کم کریں۔

٭غذا کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے ہاضم رطوبت (گیسٹرک انزائم) پتلی ہو جاتی ہے جس کے باعث غذا دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ اس لئے کھانے کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے حتیٰ الامکان پرہیز کریں۔

how to prevent cholera, cholera prevention tips, digestive issues, health, shifa news, digestive health, stomach issues, haizay say bachnay k liye kya karein

Vinkmag ad

Read Previous

گجریلا

Read Next

تصورات کی حقیقت

Leave a Reply

Most Popular