Vinkmag ad

لیموں کے ذائقے والا بیف سبزیوں اور جو کے ساتھ Lemon Beef withVegetables and Barley

تیاری کا وقت: 10منٹ
پکانے کا وقت: 25 سے30 منٹ
سرونگ: 5
کیلوریز210
اجزاء
بیف (بغیر چکنائی قیمہ شدہ) 1/2 کلو
مشرومز(کٹے ہوئے) 1 چھوٹاٹن
پیاز(چُوراکیا ہوا) 1 عدد
لہسن (چاپ) 1جوا
مرغی یا بیف کی یخنی 2کپ(چکن کیوبزسے بھی بنا سکتے ہیں)
کالی مرچ اورنمک 1/2چائے کا چمچ
گاجر 1عدد
مٹر 1کپ
ثابت جو 1کھانے کا چمچ
لیموں کی چھال 2 چائے کے چمچ
تیل 1چائے کا چمچ
ترکیب
1۔ ایک کڑاہی میںتیل گرم کرکے اس میںقیمہ، پیاز اورلہسن ڈالیں اوراسے اتنا بھونیں کہ قیمے کا پانی خشک ہوجائے۔
2۔ بھنے قیمے میں یخنی‘ مشرومز اور جو ڈال کر پکائیں۔ اگرکیوبز کی یخنی ہے تو نمک مرچ نہ ڈالیں جبکہ سادہ یخنی میں یہ مصالحے بھی شامل کر دیں۔
3۔ ایک گاجر باریک کاٹ کر مٹروں کے ساتھ ابال لیں اور وہ بھی قیمے میں شامل کردیں۔
4۔جب اجزاء گل جائیں اور قیمے میں ہلکی سی گریوی رہ جائے تو لیموں کی چھال بھی ڈال دیں۔ چند منٹ مزید پکائیں اور گرم گرم پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش آئرن، پروٹین، وٹامن اے،بی، سی اور کے،کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہے۔ یہ ڈش سبزی اور گوشت کا مزیدار امتزاج ہے۔ اس میں موجود کیلشیم اور میگنیشیم اعصابی نظام کو فعال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ ڈِش ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے۔
زینب بی بی‘ ماہرِ غذائیات۔ اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

جب گردے کام چھوڑ دیں

Read Next

سینگ نما سنگھاڑا

Leave a Reply

Most Popular