Vinkmag ad

سردی میں کمر درد سے کیسے بچیں

انٹرنیشنل ایسو سی ایشن آف پین کے مطابق کمر کے نچلے حصے میں درد دنیا بھر میں پایا جانے والا ایک عام مسئلہ ہے۔یہ کسی بھی موسم میں ہوسکتا ہے تاہم سردیوں میں اس کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ جو افراد پہلے سے اس کا شکار ہوں ان میں اس کے امکانات اور بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

سردی میں کمر درد کیوں ہوتا ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو پورے جسم کے ٹشوز بالعموم اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹشوز بالخصوص سکڑ جاتے ہیں۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی پر اضافی دباؤ پڑتا ہے اور رگیں کھچ جاتی ہیں۔ زیادہ کپکپاہٹ کی وجہ سے بھی پٹھوں میں کھچاؤ اور اضافی درد محسوس ہوتا ہے۔ جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور سردی سے بچنے کے لئے بیٹھے‘چلنے اور لیٹنے کا غلط انداز بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔

کمر درد سے کیسے بچیں

٭گھر، گاڑی اور کمرے کا درجہ حرارت نارمل رکھنے کے لئے ہیٹر یا دیگر آلات استعمال کریں۔ تاہم انہیں وقت پر بند کریں اور ان کی ضروری مرمت کرواتے رہیں۔

٭مچھلی ،خشک میوہ جات، پھل، سبزیاں اور دالیں اور سوزش کو دور کرنے والی دیگر غذائیں کھائیں۔

کمر درد -شفانیوز

٭جن لوگوں کو اس کا مسئلہ ہو وہ گرم کپڑے، دستانے، ٹوپی اور جرابیں وغیرہ پہنیں۔ گھروں میں عموماً اضافی چیزیں ہوتی ہیں تاہم دفترمیں یا گھر سے باہر جاتے ہوئے بھی اپنے پاس ان کا ایک جوڑا ضرور رکھیں۔

٭کیلشیم ہڈیوں کے لئے مفید ہے اور میگنیشیم کے حامل کھانے اسے جذب ہونے میں  مدد دیتے ہیں۔ یہ پٹھوں کو ریلیکس بھی کرتے ہیں لہٰذا ان کا استعمال کریں۔

٭جسم کو متحرک رکھنے کے لئے واک کے لئے جائیں یا گھر کے اندر ہی کوئی سرگرمی کر لیں۔

٭نیم گرم پانی سے نہائیں، گرم پانی میں بھگوئے ہوئے تولیے یا گرم پانی کی بوتل سے ٹکور کریں۔ اس سے خون کا بہاؤ بہتر ہوگا اور آرام ملے گا۔

کمر درد-گرم ٹکور-شفانیوز

٭کوئی کام کرنے کی وجہ سے درد ہو رہا ہو تو تھوڑی دیر آرام کر لیں۔ اگر ڈاکٹر نے تجویز نہ کیا ہو تو چند دن سے زیادہ مکمل آرام کرناٹھیک نہیں۔ وقفے وقفے سے اٹھ کر کمرے میں یا گھر کے اندر چکر لگاتے رہیں۔

٭دائیں یا بائیں سائیڈ پر لیٹیں اور ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ لیں۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی پر کم دباؤ پڑے گا اور درد سے نجات ملے گی۔

٭ضرورت کے مطابق پانی پیتے رہیں۔

back pain in winters, winters backpain, cold and back pain, how to prevent back pain in winters, sardi mai kamar dard say kaisay bachein, health, shifa news 

 

Vinkmag ad

Read Previous

Body aches, joint pain & knee replacement surgery

Read Next

نزلہ اور زکام میں کیا فرق ہے

Leave a Reply

Most Popular