Vinkmag ad

مائیگرین اور عمومی سر درد میں کیا فرق ہے؟

مائیگرین کو آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ مائیگرین اور عمومی سر درد میں کیا فرق ہے۔ آئیے جانتے ہیں:

مائیگرین سر درد کی ایک قسم ہے۔ یہ عموماً سر کے ایک جانب ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات ہرشخص میں مختلف ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ درد کی نوعیت قابل برداشت سے شدید حد تک ہوتی ہے اور مریض کو متلی اور قے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔

دوسری طرف عام سردرد سر کے دونوں جانب ہوتا ہے۔ عام سردرد کی وجوہات میں آنکھوں کے پٹھوں میں کھچاؤ، بھوک اور ذہنی تناؤ شامل ہیں۔ درد کی نوعیت ہلکے سے قابل برداشت حد تک ہوتی ہے۔ عام سر درد میں متلی اور قے کی کیفیت نہیں ہوتی صرف شور اور روشنی بری لگتی ہے۔

migraine, headache, difference between migraine and headache, aadhay sar ka dard, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

تھیلیسیمیا سے بچاؤ کی ہدایات

Read Next

آئس کریم اِن بیگ

Leave a Reply

Most Popular