Vinkmag ad

سماعت سے متعلق چند اہم مسائل

سماعت سے متعلق چند اہم مسائل

( ڈاکٹر حسن اقبال‘ ایسوسی ایٹ پروفیسر نشتر میڈیکل ہسپتال ملتان)

٭ہمارے کان کے تین حصے ہیں جن میں بیرونی،درمیانی اور اندرونی حصہ شامل ہیں۔

٭اندرونی حصے کے کچھ مسائل بہت عام ہیں۔ مثلاًعمر بڑھنے کی وجہ سے قوت سماعت متاثر ہوتی ہے۔ زیادہ شور میں رہنے والے لوگ مثلاًفیکٹری میں کام کرنے والے،ٹریکٹر چلانے والے اور ٹریفک پولیس والوں کی قوت سماعت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

٭درمیانی کان کی بیماریوں میں سب سے زیادہ عام اس حصے میں انفیکشن کاہوجانا ہے۔کان کا بہنا اور بہرا پن اس کے دو خاص جزو ہیں۔

٭بعض لوگوں کو کان میں مسلسل آواز محسوس ہوتی رہتی ہے حالانکہ باہر کوئی آواز نہیں ہوتی۔اسے ہم کانوں کا بجنا کہتے ہیں۔اگر کسی شخص کو کسی بھی وجہ سے کم سنائی دیتا ہوتو اسے یہ مسئلہ ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دماغ کے اندر ایک اندرونی شور مسلسل موجود ہوتاہے۔ اگر ہمارے کان ٹھیک طرح سے سن رہے ہوں تو یہ شوربیرونی آوازوں کے باعث دبا رہتا ہے۔ جب ہماری قوت سماعت کسی وجہ سے متاثر ہوتی ہے اورہم باہر کی آوازیں صحیح طرح سے نہیں سن پاتے تو اندرونی شور سنائی دینے لگتا ہے۔اگر کسی کو یہ مسئلہ ہوتو اسے اپنی قوت سماعت کا معائنہ کراناچاہیے۔اس کے علاوہ کچھ دوائیں اور مخصوص بیماریاں بھی ایسی ہیں جو اس شور کو مزید بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔

٭بعض اوقات بولتے ہوئے ہمیں اپنی آواز سنائی دینے لگتی ہے۔اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔اگر کسی کو نزلہ یا زکام ہو تو ناک اور درمیانی کان کے درمیان نالی جسے درمیانی کان کاروشن دان بھی کہا جاتاہے بند ہوجاتی ہے۔ایسے میں مریض کو اپنی آواز سنائی دینے لگتی ہے۔ اس کی دوسری وجہ ایک موروثی بیماری ہے جس کے باعث کان میں اپنی آواز زیادہ سنائی دیتی ہے۔

hearing related issues, infection, genetic disease

Vinkmag ad

Read Previous

 الرجی کیا ہے

Read Next

پودینہ‘ رکھے توانا

Leave a Reply

Most Popular