پودینہ‘ رکھے توانا

پودینہ‘ رکھے توانا

ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی

٭تازہ پودینہ  ، خالص سرکہ کے ساتھ پیس کر چہرے کے متاثرہ مقامات(داغ دھبوں، مہاسوں) پر لیپ کرنے سے جلد نکھر آتی ہے۔

٭جلد کی رنگت صاف کرنے کے لئے پودینے کو پانی میں جوش دے کر اس پانی سے نہانا بھی مفید ہے۔

٭بچھو، بھڑ، بلی اور چوہے وغیرہ کے کاٹے پرپودینہ پیس کر لیب کرنا مفید ہے۔

٭مخصوص ایام میں رکاوٹ ہو تو حیض کو جاری کرنے کے لئے تازہ پودینے کی چائے یا رس استعمال کرنافائدہ مند ہے۔ اس سے ایام کی تنگی یا کمی جیسی کیفیات سے چھٹکارا مل سکتا ہے ۔

٭یہ خون میں موجود فاسد مواد کو پسینے کے ذریعے خارج کرتا ہے۔

٭یرقان کی صورت میں پودینہ خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے۔

٭بلغم کو پتلا کرنے کی صلاحیت بھی پودینے میں موجود ہے۔

٭پودینے کے پتے خشک کرکے کھانے پر چھڑک کر کھانا پیٹ کے پھولنے، بدہضمی اور معدے کے ابتدائی زخموں کی صورت میں مفید ہے۔

٭قے، متلی اور قبض کی صورت میں پودینہ، منقیٰ 6عدد، آلوبخارا 5عدد اور سونف ایک کھانے کا چمچ ڈیڑھ پیالی پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح انہیں مل چھان کر پی لیں۔

Benefits of mint, treats jaundice, clears skin

Vinkmag ad

Read Previous

سماعت سے متعلق چند اہم مسائل

Read Next

تربوز رکھے آپ کو تازہ دم

Leave a Reply

Most Popular