Vinkmag ad

آلہ سماعت

کمزور قوت سماعت کی علامات

کمزور قوت سماعت کے حامل لوگوں میں عموماً درج ذیل علامات دیکھنے کو ملتی ہیں

ٹی وی اونچی آواز میں لگا  کرسنتے ہیں۔

فون کی گھنٹی سننے اور اس پر بات سمجھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔

کبھی کبھار بات کوصحیح طور پرنہ سننے کی وجہ سے اسے سمجھ بھی نہیں پاتے۔

آواز کی سمت کا تعین نہیں کر پاتے۔

اونچا سننے کایہ مسئلہ شور والی جگہوں پرمزید بڑھ جاتا ہے۔

بعض اوقات یہ افراد کان میں سیٹی بجنے کی آواز آنے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔

7سننے کی صلاحیت میں کمی کے شکار زیادہ تر لوگ کسی قسم کا جسمانی درد محسوس نہیں کرتے، تاہم چڑ چڑاپن ان کی طبیعت میں شامل ہوجاتا ہے۔

 اصل مسئلے کی تشخیص کان، ناک اور گلے کے ماہر اور ماہر سمعیات معائنے کے بعد کرتے ہیں۔ سننے کی صلاحیت متاثر ہونے پر کانوں کا معائنہ جلد از جلد کروانا چاہیے اور اگر ڈاکٹر تجویز کرے تو پھر آلہ سماعت کے استعمال سے گریز نہیں کرنا چاہئے ۔ بعض لوگ سماجی وجوہات کی بنیاد پر آلہ سماعت کے استعمال سے کتراتے ہیں۔ حالانکہ یہ ایسا ہی ہے جیسے نظر کمزور ہونے پر لوگ عینک لگالیتے ہیں۔ ہمارے ہاں لوگ اسے اس وقت تک استعمال نہیں کرتے جب تک کہ وہ سننے کی صلاحیت سے مکمل طورمحروم نہ ہوجائیں ۔

بڑھتی عمر کی وجہ سے سننے کی صلاحیت میں کی کمی کاحل کن گھونگا لگانایا آلہ سماعت کا استعمال ہے ۔آلۂ سماعت کا استعمال فرد کی سننے کی صلاحیت کو ہی نہیں، اس کی زندگی کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ درج ذیل ہدایات اسے پہننے کے عمل کوآسان اور آرام دہ بناسکتی ہیں

آلہ سماعت

آلہ سماعت ہمیشہ بند کرکے کانوں میں لگائیں اور جب وہ فِٹ ہوجائے، تب اسے آن کریں ۔اسے اتارنا ہو تو بھی آف کرکے اتاریں۔

نہاتے اور منہ دھوتے وقت آلہ اتاردیں اور کان مکمل خشک کرنے کے بعد آلہ لگائیں۔

آلہ سماعت کی آواز کو جگہ کی مناسبت سے ایڈجسٹ کریں۔ بازار میں‘سڑک اور ایسی جگہوں پر جہاں شور زیادہ ہو، اس کی آواز کم کرلیں۔

اس کا استعمال گھر میں موجود بند کمرے سے شروع کریں۔ پہلے کانوں کو گھڑی کی ٹک ٹک‘کمپیوٹرکے بٹن کی آوا زاوراوراق کے پلٹنے کی آواز سے واقف ہونے دیں۔  پھر آہستہ آہستہ انہیں مختلف آوازوں سے متعارف کرائیں۔

فون سننے کے دوران بھی آلہ لازمی استعمال کریں۔

کمپیوٹر پر موجود مختلف آوازوں میں فرق کرنے اور سمت کے تعین کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ انہیں ضرور استعمال کریں۔

کان میں انفیکشن ہونے کی صورت میں آلہ استعمال نہ کریں۔

آلے میں موجودبیٹریاں گاہے بگاہے چیک کرتے رہیں۔ کمزور بیٹری اسے اور نتیجتاً فرد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

قوت سماعت میں کمی‘اس کے نتیجے میں آنے والی مشکلات اور آلہ سماعت کے استعمال سے آنے والی بہتری کا ذکر اپنے ہم عمر لوگوں سے ضرور کریں۔ اس کا استعمال مسلسل کریں اوراس میں کسی مسئلے کی صورت میں ماہرسمعیات سے رابطہ کریں۔

Hearing loss, symptoms, hearing aid

Vinkmag ad

Read Previous

جوڑوں کی حفاظت ‘ مگر کیسے

Read Next

سی سیکشن کی اے بی سی

Leave a Reply

Most Popular