Vinkmag ad

مائیگرین کے لئے مفید غذائیں اور احتیاطیں

آدھے سر کا درد، دردِ شقیقہ یا مائیگرین تکلیف دہ کیفیت ہے۔ مائیگرین کے لئے مفید غذائیں اور احتیاطیں یہ ہیں۔ یہ درد کی شدت کو کم کرنے یا اس سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں:

٭ناشتہ اور کھانا کھائے بغیر اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا آغاز نہ کریں۔ صرف چائے یا کافی پر اِکتفا کبھی نہ کریں۔

٭ایسی غذاؤں سے پرہیزکریں جن میں امائنو ایسڈ موجود ہو۔ یہ زیادہ تر گوشت، پنیر، مونگ پھلی اور چاکلیٹ میں پایا جاتا ہے۔

٭فیورفیو (Fever few) ایک پھول ہے جو دردِ شقیقہ کے اثرت اور دورانیے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی پتیاں خشک کر کے پاﺅڈر بنا لیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔

٭روغن السی میں ضروری فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دن میں اس کے ایک سے دو چمچ لیں۔

٭آدھے سر کے درد کی ابتدا میں ایک سے دو گرام ادرک کا سفوف لے لیں یا ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبا لیں۔ اس سے درد میں شدت نہیں آتی۔

٭روزمیری جڑی بوٹی کی چائے بھی مائیگرین کے لیے مفید ہے۔

٭جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں کیونکہ آدھے سر میں درد کا ایک اہم سبب یہ بھی ہوسکتا ہے۔

٭زیادہ دیر تک بھوکے نہ رہیں۔

٭گرم گرم شیرے میں ڈوبی ہوئی جلیبیاں کھائی جائیں تو یہ بھی اکثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

effective foods for migraine, diet and migraine, dietary tips for headache, sar dar k liye kya cheez khayein, health , shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

یہ ڈرامہ دکھلائے گا کیا سین… اخلاقیات کے بغیر ٹیکنالوجی

Read Next

نونہال کا پہلا سال

Leave a Reply

Most Popular