Vinkmag ad

آگ کے حادثات

 آگ کے حادثات

مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پرعمل کر کے گھروں میں آگ کے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

٭ کسی شخص کے کپڑوں میں آگ لگ جائے تو اسے زمین پر لڑھکنے کی ہدایت دیں اور اس کے جسم پر کمبل یا پانی ڈالیں۔اگر پٹرول وغیرہ سے آگ لگی ہوتو اس پر پانی نہ ڈالیں۔ بہت سے لوگ آگ لگنے پر بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آگ مزید بھڑکتی ہے لہٰذا ایسا نہیں کرنا چاہئے۔

٭زخم کو روئی یا ریشہ دار کپڑے سے مت ڈھانپیں کیونکہ وہ زخم سے چپک جائیں گے۔

٭بہت سے بچے چولہے پر رکھے ہوئے دودھ یا پانی سے جل جاتے ہیں‘ اس لئے انہیں چولہے کے پاس نہ جانے دیں۔ گیزر کا گرم پانی بھی بچوں کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ گیزر کے تھرموسٹیٹ کو نارمل سطح پر رکھیں۔

٭خواتین سالن بناتے وقت دیگچی کا ڈھکن اٹھاتے ہوئے چولہے کی آگ سے ہاتھ جلا بیٹھتی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ دیگچی کا ڈھکن ایک طرف سے پکڑ کر اتاریں تاکہ بھاپ سے ان کا ہاتھ نہ جلے۔

٭اگر پریشر ککر میں کچھ پکانا ہوتو وقت کا خاص طور پر خیال رکھیں کیونکہ بعض اوقات پریشر ککر پھٹ جاتے ہیں ۔

٭اگر گیس کا سلنڈر استعمال کرتے ہیں تو اسے چولہے سے دوررکھیں تاکہ حرارت کے قریب ہونے کے باعث پھٹنے کے امکان کم ہوں۔

٭کیمیائی اشیاء کو احتیاط سے استعمال کریں۔ اگر وہ جسم کے کسی حصے پر گر جائیں یا ان کی چھینٹ آنکھ میں چلی جائے تو متاثرہ حصے کو10 سے 15 منٹ تک پانی سے دھوئیں۔اگر مسئلہ زیادہ ہو تو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

fire accidents, prevention, tips

Vinkmag ad

Read Previous

کشمیری چائے

Read Next

 ناک کی ہڈی کا ٹیڑھ پن

Leave a Reply

Most Popular