Vinkmag ad

 ناک کی ہڈی کا ٹیڑھ پن

 ناک کی ہڈی کا ٹیڑھ پن

نتھنوں کے درمیانی پردے دائیں‘ بائیں یا دونوں طرف مُڑے ہوں اور مریض کو ناک بند ہونے‘ ریشے اور سردرد وغیرہ کا سامنا ہو تو یہ ہڈی کے ٹیڑھے پن کی علامات ہیں۔ معائنے کے ذریعے ڈاکٹر اس کی تشخیص کرتا ہے۔ اس کے لیے کسی خاص ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ اس کا حل صرف آپریشن ہے حالانکہ بعض اوقات یہ اس کے بغیر بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ تاہم اس کیلئے مکمل علاج کرانا ضروری ہوتاہے۔

ناک کی سرجری

بعض لوگ شکایت کرتے ہیں کہ انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس مسئلے کی ایک وجہ ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا ہونا ہوتا ہے اور بعض اوقات ان کی ناک کا ایک نتھنابند اور دوسراکھلا ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر وہ صرف سانس کی بحالی کا مطالبہ کریں توسرجن اس کا یہ مسئلہ باآسانی حل کردیتا ہے۔

اگر وہ اس کے ساتھ ساتھ ناک کو خوبصورت بھی بنوانا چاہتے ہوں تو یہ ذرا مشکل کام ہے۔کیونکہ اکثر صورتوں میں مریض کی توقعات غیرحقیقی ہوتی ہیں لہٰذا سرجری کے بعد بھی انہیں اپنی ناک نامناسب ہی محسوس ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سرجری سے پہلے مریض کے ساتھ 10سے 15 منٹ کی تین یا چار نشستیں ہوتی ہیں۔ کیونکہ اس مشق کے بعد ہی حقیقی یا غیرحقیقی توقعات ہونے کا پتا چلتا ہے۔ اگر وہ غیر حقیقی ہوں تو اس کی سرجری کی بجائے سائیکالوجسٹ یا سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیج دیاجاتا ہے ۔

nose surgery, septum, nose diseases

Vinkmag ad

Read Previous

آگ کے حادثات

Read Next

بخار سے متعلق سات مفروضے

Leave a Reply

Most Popular