
٭٭حساس جلد کے لیے آپ قہوے کا استعمال اپنے معمول میں شامل کر لیں ۔اسے نہ صرف مشروب بلکہ سکن ٹونر کے طور پر بھی استعمال کریں۔یعنی اس کا پینا اور اسے جلد پر لگانا‘ دونوں ہی آپ کے لئے فائدہ مند ہیں۔ اس کے لئے ایک آسان سا نسخہ یہ ہے کہ گرین ٹی اور عرقِ گلاب کو مکس کر کے رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح دھولیں۔ چہرے پر لگانے کے لئے ٹی بیگز میں پیک کی گئی گرین ٹی پر کھلی سبز پتی کو ترجیح دیں تاکہ چہرے پر کوئی مضر اثر ظاہر نہ ہو۔ آج کل بازار میں حساس جلد کے لئے کاسمیٹکس بھی عام دستیاب ہیں۔ اس لئے کسی تقریب میں جاتے ہوئے ان کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے. تاہم ان کے مستقل استعمال سے اجتناب کریں۔
sensitive skin, herbal skin care, green tea