Vinkmag ad

کشمیری چائے

کشمیری چائے

اجزاء

سبزالائچی(پسی ہوئی) 5عدد
سبز جائے کی پتی 3چائے کے چمچ
چینی حسب ذائقہ
پستہ(باریک پسا ہوا) 5عدد
دودھ 1/2کلو
پانی 4کپ
بادام(پسے ہوئے) 5عدد
میٹھا سوڈا 1چٹکی

ترکیب

ایک سوس پین میں دوکپ پانی ،میٹھا سوڈا اور چائے کی پتی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔*

جب کافی ابل جائے تو دوکپ ٹھنڈا پانی ڈال کر مزید ابالیں اور اسے چھان کر ایک ڈونگے میں نکال لیں۔*

اب اس میں چینی اور الائچی شامل کر کے اچھی طرح پھینٹیں۔*

پھر دودھ شامل کر کے ابال آنے تک پکائیں۔*

اوپر سے بادام اور پستہ ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔*

غذائیت پہچانئے

ہمارے روایتی مشروبات میں سے ایک کشمیری چائے بھی ہے۔ خاص طور پر اسے سردیوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔غذائی اعتبار سے یہ کیلشیم،فاسفورس اور پروٹین سے بھرپور ہے۔اس میں خشک میوہ جات کا استعمال اس کی غذائیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کا ذائقہ بھی دوبالا کر دیتاہے۔ خشک میوہ جات میں موجود صحت بخش چکنائی جسم کو تقویت دینے کے علاوہ موٹاپے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

kashmir tea, recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

پسینے کی بدبو‘ شرمندگی توبہ توبہ

Read Next

آگ کے حادثات

Leave a Reply

Most Popular