Vinkmag ad

مرگی کا دورہ:کرنے کے کام

مرگی کا دورہ:کرنے کے کام

مرگی کا لفظ ہم اکثرسنتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو اس کے دورے سے بے ہوش ہوتا بھی دیکھتے ہیں۔ایسی ہنگامی صورت حال میں یہ اقدامات اہمیت کے حامل ہیں
٭کچھ مریضوں کو دورے سے قبل ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان کو دورہ پڑنے والا ہے۔اگر ایسا ہو توفوراً بستریا زمین پرلیٹ جائیں۔


٭اگر کسی کو دورہ پڑتا دیکھیں تو خود پرسکون رہیں اور مریض کو جہاں بھی جگہ ملے‘ آرام سے لٹا دیں۔


٭مریض کے دورے کو اپنی جسمانی طاقت سے روکنے کی کوشش نہ کریں۔


٭مریض کو اگر کسی خطرناک جگہ مثلاً مصروف سڑک پر دورہ پڑے تو اسے وہاں سے ہٹا لیں۔اس کو لٹانے والی جگہ سے سخت ،گرم اور دھاروالی اشیاء ہٹا دیں اوراس کے سر کے نیچے کوئی نرم چیز رکھیں۔


٭اس کی عینک اور مصنوعی دانت وغیرہ اتار لیں اور کسے ہوئے کپڑے جیسے گلے میں ٹائی ،مفلر اورکالروغیرہ ڈھیلے کردیں۔


٭ آپ ڈاکٹر کولینے مت جائیں‘ اس لئے کہ مریض کو خود سنبھالا جاسکتا ہے اور ڈاکٹر کے آنے تک دورہ ختم ہوچکا ہوتاہے۔


٭دورے کے دوران مریض کے دانتوں کے درمیان کوئی چیز ٹھونسنے کی کوشش نہ کیجئے‘ اس لئے کہ زبان کو کٹنے سے بچانے کی کوشش میں آپ مریض کو زیادہ نقصان پہنچاسکتے ہیں۔


٭دورہ ختم ہونے کے بعد مریض کو کروٹ کے بل لٹادیں تاکہ اس کے منہ سے تھوک وغیرہ نکل جائے۔


٭دورہ ختم ہونے کے بعد کچھ مریض ذہنی طور پر بدحواس ہوجاتے ہیں لیکن ایسا وقتی ہوتا ہے۔اس وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


٭اگر مریض سونا چاہے تو اسے آرام کرنے دیں۔


٭بعض اوقات مریض کواپنی حرکت پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ اُسے اطمینان دلائیں اور تسلی دیں۔


٭جب تک مریض مکمل طور پر بیدارنہ ہوجائے‘ اسے کوئی بھی مشروب مت پلائیں۔


٭ایک دورہ ہونے کی صورت میں مریض کو طبی امداد کی ضرورت نہیںلیکن اگر ایک سے زیادہ دورے پڑیں توماہراعصابی و دماغی امراض سے لازماًرجوع کریں۔

epilepsy,things-to-do, Patient guide, Emergency

Vinkmag ad

Read Previous

دانت نکلنے کے دوران کیا کرنا چاہیے

Read Next

دانت نکالنے کی علامات

Leave a Reply

Most Popular