Vinkmag ad

دانت نکلنے کے دوران کیا کرنا چاہیے

دانت نکلنے کے دوران کیا کرنا چاہیے


جب بچہ دانت نکال رہا ہو تو یہ احتیاطیں کریں

٭بچے کی صفائی کا زیادہ خیال رکھیں۔ اس کے ہاتھ اور انگلیاں خاص طور پر صاف رکھیں۔
٭مسوڑھوں کو سن کرنے کے لیے کوئی جیل نہ لگائیں ۔


٭ہاتھ دھو کربچے کے مسوڑھوں کو انگلی سے دبایا جائے تو ان کو آرام محسوس ہوتا ہے۔


٭ماہرین امراض بچگان فیڈر کے استعمال کی بجائے چمچ سے دودھ پلانے کا مشورہ دیتے ہیں ‘ اس لئے کہ نپل کے ساتھ جراثیم بچے کے منہ میں جا سکتے ہیں۔اگر کسی وجہ سے وہ فیڈر سے دودھ پیتا ہواور اس وقت نہ پی رہا ہو تو اس کانپل تبدیل کرکے دیکھ لیں ۔


٭مسوڑھوں پر ہلکی سی برف کی ٹکورکرنے سے بھی درد کم ہوتا ہے لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہ کریں۔
٭کوئی بھی چیزمثلاً دانت نکلانے میں مدد دینے والے بسکٹ  وغیرہ بچے کے منہ میں نہ ڈالیں‘اس لئے کہ ان کے حلق میں پھنسنے کاخدشہ ہوتا ہے۔


٭دانت نکلنے میں آسانی پیدا کرنے کے دعوئوں کے ساتھ کئی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔انہیں ڈاکٹرکے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں سے بعض کی تیاری کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوتا۔


٭دن میں دوبار نرم کپڑے سے بچے کے منہ کی صفائی ضروری ہے۔اس سے مسوڑھوں کو بھی صاف کریں۔
٭بچوں کے لیے ٹوتھ پیسٹ بھی الگ استعمال کریں۔


٭بہت زیادہ میٹھی چیزیں مثلاًکینڈی اور جوسز پینے سے دانتوں میں خلابن سکتے ہیں لہٰذا ان سے اجتناب کریں۔


٭بچے کو ایک سے تین سال کی عمرمیں  ماہر دندان یعنی ڈینٹسٹ کو ضرور دکھائیں۔


ہر بچہ دانت نکالنے کے مرحلہ سے گزرتا ہے۔ کچھ مخصوص پیچیدگیوں کا شکار بھی ہوتا ہے لیکن اس میں پریشان یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مناسب معلومات اور دیکھ بھال سے ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بچے میں کسی بھی قسم کی غیر معمولی علامت دیکھیں تو فوراًمعالج سے رابطہ کریں۔

Teething in children, Care tips, Cleaning teeth, toothpaste selection, Brush

Vinkmag ad

Read Previous

موسم سرما‘خشک میوہ جات کا استعمال

Read Next

مرگی کا دورہ:کرنے کے کام

Leave a Reply

Most Popular