Vinkmag ad

موسم سرما‘خشک میوہ جات کا استعمال

موسم سرما‘خشک میوہ جات کا استعمال

٭ ہماری فیملی میں ڈرائی فروٹس کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ان کی زیادہ مقدار کھانا صحت کے لیے اچھا نہیں۔کیا یہ بات درست ہے؟

 

(مہرین جبار،لاہور)


٭٭ ڈرائی فروٹس، چکنائی اور کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں لہٰذا انہیں زیادہ کھانے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ انہیں ہمیشہ قدرتی حالت میں اور بغیر روسٹ کیے استعمال کرنا چاہئے۔ ایک اور پہلو یہ ہے کہ اگر انہیں درست طریقے سے ذخیرہ نہ کیاجائے تو ان کے باسی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ باسی خشک میوہ جات میں سے نہ صرف وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں بلکہ ان میں زہریلے کیمیائی مادے بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا انہیں ہمیشہ خشک اورٹھنڈی جگہ پر محفوظ کرنا چاہئے۔ اگر ان کا رنگ تبدیل ہو رہا ہو،وہ زیادہ خشک ہو رہے ہوں یا ان میں پھپھوندی لگ رہی ہو تو انہیں ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ خشک میوہ جات میں فائٹک ایسڈ بھی ہوتا ہے جو آئرن کی جسم میں جذب ہونے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں آگزلیٹ کی بھی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو گردے میں پتھری پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔جن لوگوں کو مونگ پھلی سے الرجی ہو‘ انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہئے ۔دن بھر میں اوسطاً مٹھی بھر ڈرائی فروٹ کھاناہی بہتر اور محفوظ ہے ۔
winter foods, Dry fruit, fats, omega fatty acids, calories

Vinkmag ad

Read Previous

موٹاپے کی وجوہات

Read Next

دانت نکلنے کے دوران کیا کرنا چاہیے

Leave a Reply

Most Popular