Vinkmag ad

موٹاپے کی وجوہات

موٹاپے کی وجوہات

موٹاپے کی درج ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں

:
موروثیت
بعض لوگ صحت مند طرز زندگی گزار نے کے باوجود موٹے ہوتے ہیں۔ ایسے میں اس کے وجہ موروثیت ہو سکتی ہے ۔

کھانے کی عادات
چکنائی اور میٹھے سے بھر پور غذا اور ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت اس کاباعث بنتی ہیں ۔

جسمانی سرگرمی کم ہونا
جسمانی سرگرمیاں مثلاً واک،ورزش کی کمی اور زیادہ تر غیر متحرک رہنے سے بھی انسان اس کا شکار ہو جاتا ہے

بیماریاں اور حمل
بعض اوقات کچھ بیماریاں بھی موٹاپے کا سبب بن سکتی ہیں ۔اسی طرح حمل خواتین میں اس کا باعث بن سکتا ہے

اچھے اور برے بیکٹیریا
ہمارے معدے میں اچھے اور برے‘ دونوں طرح کے بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں۔اچھے بیکٹیریا موٹاپا کنٹرول کرتے ہیں جبکہ برے بیکٹیریا خوراک سے زائد کیلوریز پید اکر کے وزن کی زیادتی کا بھی باعث بنتے ہیں۔جنک فوڈ کھانے سے اچھے بیکٹیریا مرجاتے ہیں۔ اس سے برے بیکٹیریا زیادہ ہو جاتے ہیںجو موٹاپا پیدا کرتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

گھنٹے کی تبدیلی

Read Next

موسم سرما‘خشک میوہ جات کا استعمال

Leave a Reply

Most Popular