Vinkmag ad

دانت نکالنے کی علامات

دانت نکالنے کی علامات


بچوں میں سامنے کا دانت سب سے پہلے نکلتا ہے جسے انسائزر کہتے ہیں۔اس کے نکلنے سے پہلے مسوڑھوں کی وہ جگہ سرخ اور سوج جاتی ہے ۔ بعض اوقات وہاں چھوٹی سی پانی سے بھری جھلی بھی نمودار ہوسکتی ہے۔ کچھ بچے دانت نکلنے کی عمر میں بہت زیادہ حساس اور بے چین ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ بچوں کے دانت آرام سے نکل آتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ علامات ہوسکتی ہیں
٭منہ سے پانی کا زیادہ بہنا۔
٭بے چینی کی وجہ سے کم سونا۔
٭مسوڑھوں کی سوزش کی وجہ سے خوراک کم لینا۔
٭بار باراور بہت زیادہ رونا۔
٭کانوں اور گالوں کو ہاتھوں سے رگڑنا یا مسلنا۔
اس عرصے میں ڈائریا‘جسم پر ریش ہونا یابہت زیادہ بے چین ہونا جیسی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔ لیکن ان کا تعلق دانت نکلنے سے نہیں ہوتا۔اگر یہ علامات ہوں توڈاکٹر کودکھائیں۔ یہ بات بھی مشہور ہے کہ دانت نکلنے کی وجہ سے بخار ہوتا ہے لیکن کسی بھی ریسرچ سے یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوئی۔ بچہ چونکہ بار بار ہاتھ منہ میں ڈالتا ہے جس کی وجہ سے اسے انفیکشن ہوجاتا ہے جو بخار کی وجہ بنتا ہے۔ دونوں چیزیں چونکہ ایک ہی وقت میں ہو رہی ہوتی ہیں اس لیے یہ تاثر ملتا ہے کہ دانت نکلنے کی وجہ سے بخار ہواہے۔

fever , gum swelling, diarrhea, crying, infection

Vinkmag ad

Read Previous

مرگی کا دورہ:کرنے کے کام

Read Next

جسمانی سرگرمیاں‘ اشدضروری

Leave a Reply

Most Popular