Vinkmag ad

کیا برف ملنے سے جلد ٹائٹ ہوتی ہے

لوگوں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ برف چہرے پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ مثلاً  وہ سمجھتی ہیں کہ چہرے پر برف ملنے سے جلد ٹائٹ ہوتی ہے۔ اسی طرح کچھ خواتین برف والے پانی میں کچھ سیکںڈ چہرے کو ڈبوتی ہیں۔ ان کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ اس عمل سے چہرے کی جلد تازہ دکھائی دے گی۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر رشید احمد چوہدری کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے عارضی طور پر جلد ٹائٹ اور ٹھنڈی ضرور محسوس ہوتی ہے مگر اس سے جلد میں مستقل طور پر کوئی تبدیلی نہیں آتی لہٰذا یہ خیال درست نہیں۔ جہاں تک چہرے کی تازگی کی بات ہے تو برف نہ بھی ہو، ٹھنڈے پانی کا استعمال بھی تازگی محسوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Rubbing ice on face,  is ice good for face, kya chehray par barf lagana skin k liye theek hai, skin care myths, shifa news, health

Vinkmag ad

Read Previous

صحت مند انداز میں وزن گھٹائیں

Read Next

بخارکی وجہ سے منہ کا ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular