Vinkmag ad

صحت مند انداز میں وزن گھٹائیں

بڑھے ہوئے وزن کو گھٹانے کے لئے بعض لوگ ایسے طریقے استعمال کرتے ہیں جوان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اس کے لئے کھانا چھوڑ دیتے ہیں جو نہ صرف خطرناک ہے بلکہ آگے چل کر وزن میں مزید اضافے کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ وزن گھٹانے کے سلسلے میں کچھ اہم امور یہ ہیں

بار بار وزن کی پیمائش

موٹاپے کے شکارافراد وزن کم کرنے کے دوران اپنے وزن کی پیمائش کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ جب انہیں فوری نتائج نظر نہیں آتے تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں۔ ایسا کرنے سے گریزکریں۔

جسمانی سرگرمی

وزن گھٹانے کے لیے جسمانی سرگرمیاں بہت اہم ہیں۔ روزانہ ورزش اور واک سے اضافی کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ جسم کے مخصوص حصوں مثلاً پیٹ اور رانوں کی چربی کم کرنے کے لئے مخصوص ورزشیں ہوتی ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہئے۔

خوراک کی منصوبہ بندی

پانی پیٹ بھرا رکھنے اور بھوک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح فائبر والی غذا میں کیلوریزکم مقدار میں موجود ہوتی ہیں اور ان سے پیٹ بھی بھرا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ صرف رات کو کھانا کھا کر سونے سے ہی وزن نہیں بڑھتا بلکہ دن میں کسی بھی وقت لی جانے والی زائد کیلوریز جسم میں چربی بن جاتی ہیں۔ اس لیے متوازن غذا کا متوازن مقدار میں استعمال لازمی ہے۔

کھانا پکانے کا انداز

کھانا زیادہ پکانے یا تلنے سے اس میں موجود بہت سے غذائی اجزاء ختم ہوجاتے ہیں۔ مزید برآں تلی ہوئی چیزیں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔ کھانے میں تیل کا استعمال کم سے کم(صرف دو کھانے کے چمچ) کریں۔

وقت مقرر کریں

کھانے کے اوقات مقرر کریں۔ زیادہ وقفے کے بعد پیٹ بھر کر کھانے سے بہترہے کہ کم وقفے کے بعد تھوڑا کھائیں۔ آپ برابر وقفوں سے دن میں پانچ سے چھ بارکھا سکتے ہیں۔

غذا میں چکنائی

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد ایسی خوراک لینے لگتے ہیں جس میں چکنائی کم ہوتی ہے یا سرے سے ہوتی ہی نہیں۔ ایسا کرنے سے وزن وقتی طور پرکم تو ہو جائے گا مگر اسے برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔ اسے مکمل طور پر چھوڑنے کے بجائے کم استعمال کریں اور صحت مند چکنائیوں کو سیرشدہ چکنائیوں پرترجیح دیں۔

پروٹین ضرور لیں

پروٹین نشوونما اور جسم کی دیگرضروریات کے لیے بہت اہم ہے۔ اسے مکمل کھانے کے طور پر نہیں بلکہ اس کے ایک جزوکے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ گوشت اس کا بہترین ذریعہ ہے، تاہم یہ چربی کے بغیراورکم مقدا رمیں لینا چاہیے۔ اگراسے بالکل چھوڑ دیا جائے تو وزن کم ہوجاتا ہے لیکن جسم کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔

Weight loss healthy tips, cooking method to lose weight, weight kam karnay k liye kya karein 

Vinkmag ad

Read Previous

پاؤں کی بدبو سے کیسے نپٹیں

Read Next

کیا برف ملنے سے جلد ٹائٹ ہوتی ہے

Leave a Reply

Most Popular